Inquilab Logo

تھانے میں طلبہ کے تحفظ کیلئے پولیس کاگشت بڑھایا جائے گا : نگراں وزیرشمبھو راج دیسائی

Updated: October 16, 2022, 10:03 AM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

تھانے میںایک طالبہ کےساتھ آٹو رکشا کی دست درازی اور اسے رکشا سے گھسیٹتےہوئےلےجانے والی واردات کےبعد تھانے کےنگراں وزیر شمبھوراج دیسائی نے یقین دلایا کہ اسکول، کالج اور ٹیوشن کلاسس کے طلبہ کے تحفظ کیلئے پولیس کا گشت بڑھایاجائے گا تاکہ اس کی طرح کی واردات آئندہ نہ ہو۔شمبھو راج( جو کہ محکمہ ایکسائز کے وزیر بھی ہیں) نے سنیچر کو تھانے ضلع کا دورہ کیا

Shambhuraj Desai
شمبھو راج دیسائی

 تھانے میںایک طالبہ کےساتھ آٹو رکشا کی دست درازی اور اسے رکشا سے گھسیٹتےہوئےلےجانے والی  واردات کےبعد  تھانے کےنگراں وزیر شمبھوراج  دیسائی نے  یقین دلایا کہ اسکول، کالج اور ٹیوشن کلاسس کے طلبہ کے تحفظ کیلئے پولیس کا گشت بڑھایاجائے گا تاکہ اس کی طرح کی واردات آئندہ نہ ہو۔شمبھو راج( جو کہ محکمہ ایکسائز کے وزیر بھی ہیں) نے سنیچر کو تھانے ضلع کا دورہ کیا۔اس دوران  جب ان سے  طلبہ کے تحفظ کے تعلق سے استفسارکیا گیا تو انہوںنے نمائندۂ انقلاب کے سوال کے جواب میں کہا کہ ’’ایسے کالج ، اسکول اور پرائیویٹ ٹیوشن کلاسس جہاں زیادہ تعداد میں طلبہ آتے ہیں ان کی نشاندہی کی جائےگی اور اس کے بعد بیٹ مارشل کےذریعے وہاں پیٹرولنگ بڑھائی جائے گی ۔ اس کے علاوہ سادے لباس میںبھی پولیس اہلکاروں کو گشت پر مامور کیاجائے گا۔‘‘انہوںنےمزید کہا کہ ہماری لڑکیوںاور خواتین  سے درخواست ہے کہ وہ اس طرح کےحالات میں ہیلپ لائن۱۱۲؍پررابطہ کریں۔ انہیں فوری مدد مہیاکرائی جائے گی۔‘‘شمبھو راج دیسائی نے دعویٰ کیا کہ  مذکورہ ہیلپ لائن پر رابطہ کرنے پر تھانے پولیس کی جانب سے محض ساڑھے ۴؍ منٹ پولیس اہلکار متاثرہ کے پاس پہنچ جاتا ہے ۔ ایسا کرنے میں تھانے شہر کی پولیس ریاست میں اول مقام پر ہے۔‘‘پولیس اسٹاف کی کمی کے تعلق سے کئے گئے سوال کے جواب میں تھانے کے نگراں وزیر نے کہا کہ’’ وزیر اعلیٰ نے ۱۵؍ ہزار پولیس بھرتی کرنے کا اعلان کیاہے جس کے تحت تھانے میں بھی پولیس کی قلت کو دور کیاجائے گا۔‘‘

thane Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK