Inquilab Logo

آج شب برأت کوگھروں میں رہ کرعبادت کریں 

Updated: April 09, 2020, 4:10 AM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai

علمائے کرام کی اپیل ،کورونا کی وبا کے پیش نظر حکام کی ہدایات پر مکمل عمل کی تلقین، گھر پر رہ کر ہی مرحومین کیلئے ایصال ثواب کا بھی مشورہ

Shabe Baraat - Pic : INN
شب برأت ۔ تصویر : آئی این این

جمعرات کو  شب برأت ہے کے موقع پر مسلمانوں کو قبرستان جانے کے بجائے گھروں پر رہ کر ہی عبادت کرنے کی تلقین کرتےہوئے علمائے کرام نے کورونا کی وبا کے پیش نظر مسلمانوں سے مکمل احتیاط کی اپیل کی ہے ۔ 
 مفتی محمود اختر قادری (حاجی علی کنارہ والی مسجد) نے کہا ہےکہ’’ اس وقت جو حالات ہیں اس میں مسلمان اہتمام کے ساتھ نیک عمل کریں اور اس مبارک رات کی قدر کریں ۔یہ کس قدر افسوس کی بات ہے کہ اتنے سنگین حالات کے باوجود مسلم نوجوان لہوولعب میں مشغول نظر آتے ہیں۔ہم آج کی رات اپنے مالک کو راضی کرنے والے اعمال کثرت سے کریں اورلاک ڈاؤن سے متعلق ہدایات پر مکمل عمل پیراہوں۔‘‘ مفتی محمد اشفاق قاضی (جامع مسجد)  نے بھی  اس کی تائید کی اور کہاکہ ’’کورونا وائرس کی وبا اللہ کی طرف سے اشارہ اور اس کی عظیم قدرت کا مظہر ہے۔ ہم سب اپنے گناہوں سے توبہ کریں۔ احتیاطی تدابیر کے تحت شب برأت میں قبرستان یامسجد میں نہ جاکر گھروں میں ہی عبادت اور ایصال ثواب کا اہتمام کریں۔‘‘
 مولانا محمد الطاف رحمانی (اہل حدیث عالم دین ) نے کہا ہےکہ ’’ایسا لگتا ہے کہ اس وقت قیامت کی جھلک دکھائی دے رہی ہو کہ اس مرض میں فوت ہونے والے کی لاش سے اس کے  اپنے بھی دور بھاگتےہیں۔  بلاشبہ یہ اللہ کی طرف سے پکڑ ہے ورنہ آخر کتنے قوی جراثیم ہیں کہ حلق اور معدے میں جانے کے باوجود وہ دوسروں کو متاثر کرسکتے ہیں۔‘‘مولانا ظہیر عباس رضوی (شیعہ عالم  دین) نے کہاکہ’’ یہ مقام عبرت ہے کہ پوری دنیا اس وباء کے سامنے سرنگوں ہے۔ یہ وقت اپنے احتساب کا ہے کیچڑ اچھالنے یانفرت پھیلانے کا نہیں بلکہ مل جل کر اس مرض کے خاتمے کے لئے کوشش کرنے کا ہے۔‘‘

islam Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK