Inquilab Logo

پریا گ راج: ریلوے اسٹیشنوں پر زیادہ قیمت وصول کرنےوالوں کیخلاف کارروائی کی تیاری

Updated: June 08, 2022, 12:33 PM IST | Inquilab News Network | Prayagraj

مسافروں کو راحت دینے کیلئے ایس آئی ڈی ٹیم تشکیل دی گئی، یہ ٹیم آئندہ ہفتہ سے کام کرنا شروع کردےگی، اضافی قیمت وصول کرنے والوں کیخلاف فوری کارروائی ہوگی

A hawker sells samosas at a train station.Picture:INN
ایک ہاکر ریلوے اسٹیشن پر سموسہ فروخت کررہا ہے ۔ تصویر: آئی این این

 انڈین ریلوے کیٹرنگ اینڈ ٹورزم کارپوریشن(آئی آر سی ٹی سی) نے ریلوے اسٹیشنوں پر سامان کی زیادہ قیمت وصول کرنے کی شکایتوں کو دور کرنے کیلئے نئی  پیش رفت کی ہے۔ اس کیلئے ایس آئی ڈی (اسپیشل انسپیکشن ڈرائیو) ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ یہ ٹیم پورے ملک کا دورہ کر ے گی اور ریلوے اسٹیشنوں پر زیادہ قیمت  وصول کرنے کے عمل کو روکے گی۔ اگلے ہفتہ سے یہ ٹیم کام کرنے لگے گی۔
 اب کارروائی میں وقت نہیں لگے گا 
  واضح رہےکہ ریلوے اسٹیشنوں پر کھانے پینے کی چیزیں جیسے پانی کی بوتل اور پیک سامان پر پرنٹ قیمت سے زیادہ پیسہ وینڈر وصول کرتے ہیں۔ مسافر مجبوری میں زیادہ پیسہ دیکر سامان خرید بھی لیتے ہیں۔ ایسے واقعات کی شکایت جب افسران سے ہوتی ہے تو کارروائی میں مہینوں لگ جاتے ہیں۔ مسافروں کی پریشانی اور شکایتوں کو دھیان میں رکھتے ہوئے اب آئی آر سی ٹی سی نے ایسا پروگرام تیار کیا ہے جس سے کارروائی میں وقت نہیں لگے گا ۔  
 ٹیم الگ الگ روٹ کی  ٹرینوں میں سفر کرے گی 
 ایس آئی ڈی ٹیم ملک بھر میں الگ الگ روٹ کی ٹرینوں میں سفر کرے گی۔ عام مسافر کے طور پر ریلوے اسٹیشنوں پر خود جانچ کرے گی۔ یہ پوری طرح سے خفیہ اور ہنگامی جانچ ہوگی۔ جہاں کہیں بھی پیسہ کی زیادہ وصول کرنے کا معاملہ سامنے آئے گا موقع  ہی پر  کارروائی ہوگی یعنی’ آن دی اسپاٹ‘ کارروائی ہوگی۔ مسافر کا پیسہ واپس ہوگا، جرمانہ لگے گا، لائسنس بھی منسوخ ہوگا ۔  ساتھ ہی متعلقہ اسٹال کو ہٹانے کے ساتھ وینڈر کو اسٹیشن پر کام کرنے سے بھی  روک دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ جس ٹرین میں ایس آئی ڈی ٹیم موجود ہوگی، اگر اس کے مسافروں کی طرف سے زیادہ رقم وصول کرنے کی کوئی شکایت ملتی ہے تو یہ ٹیم فوراً ایکشن لے گی۔
 افسر کا کیا کہنا ہے ؟
 اس سلسلے میں رابطہ عامہ افسر آئی آر سی ٹی سی آنند کمار نے بتایا کہ ریلوے اسٹیشنوں پر زیادہ رقم وصول کر نے کے عمل کو روکنے کےلئے ایک  ٹھو س لائحہ عمل تیار کیا جارہا ہے جس کی مد د سے جلد ہی اس کے مسئلے کو  حل کیا جاسکے گااور کسی بھی سامان کی  اضافی قیمت وصول کرنے پر روک لگے گی۔ 

varanasi Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK