ملزمین ۱۰؍روز پہلے ہی جیل سے رہا ہوئے تھے،اندھیرے کا فائدہ اٹھاکر ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب
EPAPER
Updated: May 05, 2021, 9:06 AM IST | ajaz abdulgani | Mumbai
ملزمین ۱۰؍روز پہلے ہی جیل سے رہا ہوئے تھے،اندھیرے کا فائدہ اٹھاکر ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب
کُشی نگر ایکسپر یس میں مسافروں کو لوٹنے کی تیاری کررہے ۴؍ لُٹیروں کو کلیان گور نمنٹ ریلوے پولیس( جی آر پی) نے گرفتار کر لیا ہے جبکہ پانچواں لُٹیرا فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ پانچوںملزمین صرف ۱۰؍ روز قبل ہی جیل سے ضمانت پر رہا ہو ئے تھے۔
واضح رہے کہ کلیان۔ اگت پوری کے درمیان طویل مسافتی ٹر ینوں میں مسافروں کو لوٹنے کے متعدد واقعات رونما ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز کلیان جی آر پی کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ کچھ افراد ۳؍ مئی کی علی الصباح شمالی ہندوستان کی جانب جانے والی کُشی نگر ایکسپر یس میں لوٹ مار کی تیاری کررہے ہیں۔ یہ سبھی افراد کسارا ریلوے اسٹیشن سے قبل آنے والے ایک بر یج کے پاس جمع ہیں۔ جس جگہ ٹر ین کی رفتار کم ہو گی وہاں سے یہ لوگ ٹر ین میں چڑ ھ کر مسافر کے ساتھ لوٹ مار کر نے والے ہیں۔
مخبر کے ذریعہ ملی اطلاع کی تصدیق ہو نے کے بعد کلیان جی آر پی نے ایک ٹیم کسارا ریلوے اسٹیشن کی جانب روانہ کی۔ موصولہ اطلاع کے مطابق پانچوںافراد بر یج کے پاس ٹر ین کے انتظار میں بیٹھے ہوئے تھے۔ پولیس نے بڑی چالاکی سے جال بچھا کر پر کاش سیوک، شنکر شاہ، دھننجئے شکلا، رئیس شیخ کو گرفتار کر لیا تاہم تار یکی کا فائدہ اٹھا کر عمران خان نامی ملزم فرار ہو گیا ۔
اس ضمن میں کلیان جی آر پی کی سینئر انسپکٹر ارچنا دُسانے نے بتایا کہ گرفتار شدہ چاروں ملزمین عادی مجرم ہیں اور چوری کے ایک معاملے میں جیل سے محض ۱۰؍ روز قبل ہی ضمانت پر رہا ہوئے تھے۔ کُشی نگر ایکسپر یس میںمسافروں کو لوٹنے کی اطلاع ملتے ہی ہم نے جال بچھا کر ملزمین کے منصوبہ کو ناکام بنا دیا۔