Inquilab Logo

پولیس مظالم کیخلاف جامعہ کی طالبات کی پریس کانفرنس

Updated: February 13, 2020, 10:15 AM IST | Inquilab News Network | New Delhi

پیر کو پارلیمنٹ کی جانب مارچ کے دوران جامعہ ملیہ اسلامیہ کی طالبات کے ساتھ پولیس کے وحشیانہ سلوک پر چہار جانب چھائی مکمل خاموشی کے بیچ بدھ کو خود طالبات کو پریس کانفرنس کرکے اپنا درد بیان کرنا پڑا۔

 جامعہ کی ایک طالبہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے۔ تصویر: پی ٹی آئی
جامعہ کی ایک طالبہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے۔ تصویر: پی ٹی آئی

 نئی دہلی : پیر کو پارلیمنٹ کی جانب مارچ کے دوران جامعہ ملیہ اسلامیہ کی طالبات کے ساتھ پولیس کے وحشیانہ سلوک پر چہار جانب چھائی مکمل خاموشی کے بیچ بدھ کو خود طالبات کو پریس کانفرنس کرکے اپنا درد بیان کرنا پڑا۔ جامعہ کوآرڈنیشن کمیٹی کے ذریعہ منعقدکی گئی پریس کانفرنس میں طالبات نے بتایا کہ کس طرح پیر کو  جب جامعہ سے پارلیمنٹ تک مارچ کیاجارہاتھا تو راستے میں مارچ کو روکنے کی کوشش کے دوران پولیس  نے بطور خاص طالبات کو نشانہ بنایا، ان کے پیٹ اور سینے پر لاتیں ماریں اور ان کےجسم کے خاص حصوں پر چوٹ پہنچائی۔  پیر کو مارچ کے فوراً بعد بھی یہ باتیں سامنے آئی تھیںمگر اب تک اس سلسلے میں کوئی کارروائی نہیں ہوئی ہے۔
 بدھ کو طالبات نے جب پریس کانفرنس کر کے ایک بار پھر پولیس پر سنگین الزامات عائد کئے تھے توپولیس نے طلبہ کے خلاف طاقت کے استعمال  سے ہی انکار کردیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ  مارچ کو روکنے کیلئے کی جانے والی پولیس کی کارروائی کے جو ویڈیو منظر عام پر آئے ہیں ان میں پولیس کو طاقت کا استعمال کرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتاہے۔  ایک عینی شاہد کے مطابق  مارچ کو روکنے کیلئے پولیس کی غیر معمولی جمعیت تعینات تھی جو  خلاف معمول بیریکیڈ  کے دونوں طرف تھی۔ مارچ کو روکنے  کےد وران جن طلبہ نے بیریکیڈ کے قریب جانے یا اسے عبور کرنے کی کوشش کی انہیں  کھینچ کر زمین پر گرایاگیا اور پھر لاٹھی اور ڈنڈوں سے  ہی نہیں بلکہ پولیس اہلکاروں نے اپنے جوتوں سے بھی روندا۔  اس کی وجہ سے ۳۴؍ افراد جامعہ  علاقے میں واقع الشفا اسپتال میں داخل کرائے گئے ہیں۔ ان میں سےمنگل  تک  ۲؍ افراد آئی سی یو میں  تھے جبکہ ۴؍ کونارمل وارڈ میں منتقل کیاگیا ہے۔ زخمیوں میں  ۱۰؍  سے زائد  طالبات کو پولیس نے وحشیانہ کارروائی کا نشانہ بنایا اور ان کے جسم کے خاص حصوں  پر جان بوجھ کر مارا گیا ۔  متاثرین  نے خبررساں ایجنسی  یو این آئی کو بتایا ہے کہ’’ پولیس نے کیمرے بچنےکیلئے مظاہرین کو گرا کر ان پر لاٹھیاں برسائیں ۔‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK