Inquilab Logo

تلنگانہ میں ٹماٹر کی قیمتوں میں کمی، ۶؍ روپے فی کلو پر فروخت

Updated: January 19, 2021, 8:49 AM IST | Agency | Hyderabad

قیمت میں کمی سے خریدار راحت محسوس کررہے ہیں تو کسان فکر مند، پیدوار کی لاگت بھی وصول نہیں ہورہی ہے

Picture.Picture :INN
علامتی تصویر ۔ تصویر:آئی این این

 شہر حیدرآبادمیں ٹماٹر کی قیمتوں میں کمی درج کی گئی ہے۔گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران  اس کی  قیمت میں ۴؍گنا کی کمی درج کی گئی اور  فی الوقت   ٹماٹر۶؍ روپے فی کلو  کے حساب سے فروخت ہورہا ہے۔ قابلِ غور ہے کہ چند ماہ پہلے ٹماٹر کی  قیمت۴۰؍تا۵۰؍روپئے فی  کلو تک جاپہنچی تھی۔اب ٹماٹر کی قیمت میں کمی سے جہاں کسان فکر مند ہیں وہیں خریدار راحت محسو  س کررہے ہیں۔ حیدرآباد اور اس کے اطراف کی مارکٹس میں ٹماٹر کی قیمت میں گراوٹ کے نتیجہ میں  کسان  ۵؍روپے کے حساب سے فروخت کرنے پر مجبور  ہیں۔
کسانوں نےتلنگانہ کے اضلاع میں بڑے  پیما نے پر ٹماٹر کی پیداوار کو قیمت میں کمی کی اہم وجہ قراردیا  اس  کے نتیجہ میں حیدرآباد کے ہر مار کیٹ میں   دام کم ہوئے ہیں۔ایک کسان نے کہاکہ مارچ کے اواخر تک ایسی ہی صورتحال کے برقرار رہنے کا امکان ہے۔کسانوں نے قیمتوں میں اچانک کمی پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے الزام لگایا کہ درمیانی افراد قیمت میں اتارچڑھاو کے لئے ذمہ دار ہیں۔شہر حیدرآباد کی شمس آباد مارکٹ میں بھی ایسی ہی صورتحال پائی جاتی ہے  مقامی ذرائع کے مطابق ریاست میں وقا ر آباد،شاہ میرپیٹ،گجویل،چیوڑلہ کے ساتھ ساتھ رنگاریڈی اور محبوب نگر کے بعض علاقوں میں ٹماٹر کی پیداوار ہوتی ہے۔ان تمام علاقوں میں اس بار اچھی پیداوار ہوئی ہے۔ حیدرآباد اور اس کے اطراف کی مارکٹس میں ٹماٹر کی قیمت میں گراوٹ کسانوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ انہیں ان کی پیداوار کی لاگت اور منتقلی کی قیمت بھی وصول نہیں ہورہی ہے۔ انہیں  شدید نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے ۔کسانوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ایسے ہی حالات بنے رہے تو ان کیلئے گزارہ کرنا مشکل ہوجائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK