Inquilab Logo

میگھن کی جان کو بھی خطرہ ہوسکتا تھا : شہزادہ ہیری

Updated: January 21, 2020, 2:42 PM IST | Agency | London

برطانیہ کے شہزادے ہیری نے کہا ہے کہ وہ اور ان کی اہلیہ میگھن ایک آزاد مستقبل کے خواہش مند ہیں۔ لہٰذا ان کے پاس اپنی شاہی حیثیت ترک کرنے کےعلاوہ کوئی راستہ موجود نہیں تھا۔

پرنس ہیری اور میگھن ۔ تصویر : آئی این این
پرنس ہیری اور میگھن ۔ تصویر : آئی این این

 لندن : برطانیہ کے شہزادے ہیری نے کہا ہے کہ وہ اور ان کی اہلیہ میگھن ایک  آزاد مستقبل کے خواہش مند ہیں۔ لہٰذا  ان کے پاس اپنی شاہی حیثیت  ترک کرنے کے علاوہ کوئی راستہ موجود نہیں تھا۔خبروںکے مطابق ایک تقریر میں شہزادہ ہیری نے واضح طور پر کہا کہ وہ اور ان کی اہلیہ اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں چاہتے تھے۔ شہزادہ ہیری کے مطابق وہ چاہتے تھے کہ عوامی خزانے سے منفعت کے بغیر دولت مشترکہ اور فوج کی خدمات جاری رکھوں لیکن افسوس کہ ایسا نہیں ہو سکا ۔
  انہوں نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ جس طرح میڈیا اور دیگر  سمتوں سے دبائو کے سبب ان کی والدہ شہزادی ڈائنا کی موت ہو گئی ، ٹھیک ویسی ہی صورتحال ان کی اہلیہ شہزادی میگھن کے ساتھ بھی پیش آ سکتی تھی۔ کیونکہ شاہی گھرانے کے افراد پر میڈیا اور عوامی عناصر کی خصوصی توجہ ہوتی ہے۔
 شہزادہ ہیری کا یہ بھی کہنا تھا کہ حالات کے اس نہج پر پہنچنے کا انہیں نہایت افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہی حیثیت کے خاتمے پر تبادلہ خیال مہینوں سے جاری تھا جب کہ یہ فیصلہ بھی نہیں ہوا تھا کہ اس معاملے کو منظر عام پر لایا جائے گا۔ انہوں نے پوچھا ’’ میں کہیں بھاگا تو نہیں جا رہا تھا پھر جلدی کیا تھی؟‘‘ واضح  رہے کہ شاہی حیثیت کے ختم ہونے کے بعد بھی ہیری شہزادہ  ہی رہیں گے تاہم وہ اب کسی بھی رسمی تقریب یا شاہی دوروں میں شامل نہیں ہوسکیں گے۔
 مبصرین کا کہنا ہے ملکہ نے شہزادے کے اصرار پر انہیں ایک فیصلہ کن خط لکھا تھا لیکن میگھن اور ہیری ایک دوسرے سے بہت محبت کرتے ہیں اور ہیری کے پاس واقعی کوئی دوسرا  متبادل ( شاہی حیثیت ترک کرنے کے علاوہ) نہیں تھا۔
 شاہی ذرائع کے مطابق ہیری اور میگھن نے کرسمس کی چھٹیوں میں کناڈا میں وقت گزارا تھا اور اس کے فوراً بعد ہی میگھن نے آزادانہ زندگی گزارنے کے تعلق سےبات کی تھی۔ تاہم ملکہ اور شاہی خاندان کے دیگر سینئر ممبران کو اس فیصلے پرتکلیف اور مایوسی ہوئی تھی۔واضح رہے کہ بکنگھم پیلس کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن کی شاہی حیثیت کو ان کی خواہش کے مطابق ختم کردیا گیا ہے۔ ہیری اور میگھن کی شاہانہ رتبے سے علاحدگی کے تعلق سےتمام معاملات طے پاجانے کے بعد دونوں میاں بیوی سرکاری پیسہ استعمال نہیں کرسکیں گے جبکہ انہیں اپنے گھر کی تزین و آرائش پر خرچ کئے جانے والے ۳۱؍ لاکھ ڈالر بھی واپس کرنے ہوں گے۔ ساتھ ہی ہیری کو یہ ہدایات جاری کی گئی تھیں کہ وہ افغانستان میں ان کی خدمات کے عوض دیئے جانے والے فوجی اعزازت بھی واپس کردیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK