Inquilab Logo

پرینکا گاندھی کا طنز، ہاف پینٹ میں مودی کی تصویر شیئر کی

Updated: March 20, 2021, 11:13 AM IST | Agency | New Delhi

لکھا کہ ’’ اومیرے خدا ، ان کے تو گھٹنے نظر آرہے ہیں۔‘‘ دیگر بی جے پی لیڈران کی تصاویر بھی جاری کیں

RSS
آر ایس ایس

 اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ تیرتھ سنگھ راوت کے ’پھٹی جینز‘ والے بیان پر تنازع لگاتار بڑھتا جارہا ہے اور سوشل میڈیا پر ان کے خلاف برہمی کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔ اب کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی نے بھی کچھ تصاویر کا کولاج شیئر کر کے طنز کیا ہےجو بہت تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہا ہے۔
  خیال رہے کہ تیرتھ سنگھ راوت نے حال ہی میں اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ خواتین کی پھٹی ہوئی جینز دیکھ کر انہیں حیرانی ہوتی ہے اور ان کے دل میں سوال اٹھتا ہے کہ اس سے سماج میں کیا پیغام جائے گا۔ وزیر اعلیٰ کے بیان کا ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے اور ان کی مذمت بھی کی جا رہی ہے۔ ساتھ ہی ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا جارہا ہے۔ 
 اس سلسلے میں پرینکا گاندھی نے آر ایس ایس کے خاکی نیکر والے روایتی لباس والی وزیر اعظم نریندر مودی، سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت اور مرکزی نتن گڈکری کی پرانی تصاویر کا کولاج بناکر شیئر  کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ  ’’او میرے خدا! ان کے گھٹنے تو نظر آ رہے ہیں۔‘‘  خیال رہے کہ کانگریس نے وزیر اعلیٰ تیرتھ سنگھ راوت کے بیان کے حوالہ سے کہا کہ وہ اپنے تبصرہ پر معافی مانگیں یا پھر وزیر اعلیٰ نریندر مودی اور بی جے پی کی قیادت ان سے استعفیٰ دینے کے لئے کہے کیوں کہ ان کے بیان  نے سماج میں انتشار پھیلایا ہے اور اسے روکنا ضروری ہے۔ 
  اس سے قبل الکا لامبا نے کہا تھا کہ ’’یہ پہلی بار نہیں ہے کہ بی جے پی کے کسی لیڈر نے اس طرح کا بیان دیا ہے۔ یہ سوچ سمجھ کر دیا گیا بیان ہے، جو آر ایس ایس، بی جے پی اور آئینی عہدوں پر فائز اُن کے لیڈران کی ذہنیت کو عیاں کرتا ہے۔ ہمیں اسی ذہنیت کیخلاف لڑنا ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK