Inquilab Logo

پرینکاکی ویڈیوکانفرنسنگ کےذریعہ بنکروں سے بات چیت

Updated: October 28, 2020, 1:16 PM IST | Agency | Varanasi

کانگریس جنرل سیکریٹری نے بنارس کے ۵۰؍ بنکروں سے آن لائن ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے ، ہمیشہ ان کا ساتھ دینے کا وعدہ کیا

priyanka gandhi
پرینکا گاندھی ویڈیو کانفرنسنگ کے دوران۔

 کانگریس کی قومی جنرل سیکریٹری اور اتر پردیش کی انچارج پرینکاگاندھی نے بنارس کے بنکروں سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ بات چیت کی اور انہیں پارٹی کی طرف سے ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔ واضح رہےکہ وزیراعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقے بنارس اور ریاست کے دوسرے اضلاع کے  بنکر ۱۵؍ اکتوبر سے بجلی کی رعایتی شرح بحال کرنے کیلئےہڑتال پر ہیں۔ 
   پرینکاگاندھی اور بنکروں کی آن لائن ملاقات کے بارےمیں منگل کو کانگریس کے میڈیا  انچارج  للن کمار نے بتایا کہ پرینکاگاندھی نے بنارس کے۵۰؍ بنکروں سےویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ بات چیت کی ۔اس دوران انہوں نے ان کے تمام مسائل سنے اور ان کے حل کا وعدہ کیا ۔ 
  ان کے مطابق بنکروںنے کانگریس کی جنرل سکریٹری پر پرینکاگاندھی کوبتایا کہ بجلی کی شرح میں اضافہ سے وہ پریشان ہیں ۔ اس کی وجہ سے ان کے کنکشن کاٹے جارہے ہیں۔ 
  بنکروں کے مسائل سننے کے بعد پرینکا گاندھی کہا تھا کہ یوگی حکومت اپنا وعدہ پورا نہیں کررہی ہے۔ اس سے پیچھے ہٹ رہی ہے۔ انہوں نے بنکروں کو یقین دلایا  کہ کانگریس اس ناانصافی کے خلاف  ہمیشہ بنکروں کے ساتھ کھڑی ہے۔  وہ بنکروں کی دشواریوں کیلئے خاتمے کیلئے حکومت پر دباؤ ڈالے گی ۔ 
  للن کمارنے یہ بھی کہاکہ اب پرینکا گاندھی بنکروں سے رابطے میں رہیں گی اور مسائل کے حل کیلئے کوشش کرتی رہیں گی۔ اس سے پہلے وہ بے روز گار نوجوانون سے بھی آن لائن بات چیت کرچکی ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK