Inquilab Logo

پرینکا گاندھی کادورہ ٔپریاگ راج ، کشتیاں چلانے کا لطف اٹھایا

Updated: February 12, 2021, 12:18 PM IST | Agency | Allahabad

کانگر یس جنرل سیکریٹر اس دورے میں  سب سے پہلے نہروگاندھی فیملی کی آبائی رہائش گاہ آنند بھو ن پہنچیں ، وہاں ایک گھنٹے قیام کے بعد گنگا اسنان کیلئے اریل گھاٹ گئیں ، سیکوریٹی کے سخت انتظامات کئے گئے

Priyanka Gandhi - Pic : PTI
پریاگ راج : پرینکا گاندھی کشتی چلا رہی ہیں۔ ( پی ٹی آئی

جمعرات کو پرینکا گاندھی اتر پردیش کے ضلع  پریاگ ر اج پہنچیں۔  یوپی انچار ج اور کانگریس پارٹی کی قومی جنرل سیکریٹری  پرینکا گاندھی جمعرات کو۱۲؍بجے بمہرولی ایئر پورٹ پہنچیں اور وہاں سے وہ سیدھے آنند بھون پہنچیں۔  آنند بھون میں ایک گھنٹے قیام کے بعد پرینکا گنگا اسنان کیلئے اریل گھاٹ گئیں۔
    ہوائی اڈے پر پارٹی کے سینئر لیڈروں نے پرینکا گاندھی کا استقبال کیا۔   ہوائی اڈے سے پرینکا گاندھی سیدھے اپنے آبائی گھر آنند بھون گئیں وہاں  کانگریس کارکنوں سے ملاقات کے بعد پرینکا گاندھی اریل گھاٹ گئیں جہاں  بذریعہ کشتی سنگم اسنان کرنے گئیں ۔
  اس سلسلے میںکانگریس کے سینئر لیڈر پرمود تیواری  نے بتایا: ’’کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے جمعرات کو نینی  میں واقع اریل گھاٹ پر مونی واسیا کے موقع پر گنگا میں عقیدت کی ڈبکی لگائی اور اس کے بعد دواریکا پیٹھ کے شنکر اچاریہ سوامی سوروپانند سروستی سے ملاقات کی۔‘‘
  انہوں نے  مزید بتایا :’’ پرینکا گاندھی نے گنگا میں عقیدت کی ڈبکے لگانے کے بعد کشتی چلانے کا بھی لطف  اٹھایا۔ پرینکا واڈرا کے ساتھ ان کی بیٹی اور اس کی سہیلی بھی تھیں۔‘‘
  تیواری  کےبقول:’’ گنگا اسنان کرنے کے بعد   کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی منکامیشور مندر واقع شنکر اچاریہ کی رہائش گاہ پر پہنچ کر ان سے ملاقات کی۔‘‘
  اس  ملاقات کے بعد پرینکا  گاندھی نے میڈیا  کےنمائندوں سے بات چیت میں بتایا:’’ آج یہاں آکر بہت خوشی ہوئی کیونکہ شنکراچاریہ جی کا میرے کنبے کاپرانارشتہ ہے۔ میں ہمیشہ ان سے رابطے میں رہتی ہوں اور آج ان سے مل کر بےحد خوشی ہوئی۔‘‘
     جمعرات کو پرینکا گاندھی جب سنگم پر پہنچیں تو ان کے ساتھ وہاں موجودا فراد نے سلیفیاں کھنچوائیں۔ سنگم پر جب پرینکا گاندھی پہنچیں تو ان کے ساتھ کانگریس رکن اسمبلی آرادھنا مشرا مونا  بھی تھیں۔ اس دوران آس پاس سیکوریٹی کےسخت  انتظام تھے۔
 واضح رہے کہ گزشتہ لوک سبھا انتخاب کے دوران انتخابی مہم کی ابتداء پرینکا گاندھی نے ’گنگا یاترا‘  ہی سے کی تھی۔۱۷؍ مارچ۲۰۱۹ء کو پرینکا گاندھی نے پریاگ راج سے ’جل یاترا‘ نکالی تھی۔ سنگم میں ہنومان مندر میں   حاضری کے بعد وہ سڑک کے راستہ سے چھتناگ ہوتے ہوئے دم دما گھاٹ گئی تھیں۔ دم دما گھاٹ کوڈیہار تک گنگا کے راستے اسٹیمر سے گئی تھیں۔ انہوں نے پلوامہ میں شہید مہیش راج یادو کے اہل خانہ سے ملاقات بھی کی تھی۔ اس کے بعد وہ گنگا کے راستے کوڑیہار سے سیتامڑھی تک اسٹیمر سے گئی تھیں۔
 جمعرات کو پرینکا گاندھی مونی اماوسیا کے موقع  پر تقریباً۴؍ گھنٹہ تک پریاگ راج میں رہیںاو ر شام۴؍ بجے طیارے سے وہ دہلی کے لئے روانہ ہو گئیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK