Inquilab Logo

انیل امبانی گروپ کی ریلائنس پاور کو منافع

Updated: October 24, 2020, 10:12 AM IST | Agency | Mumbai

ستمبر میں ختم ہونے والی سہ ماہی میںدگنی سے بھی زیادہ آمدنی ہوئی

Anil Ambani,.Picture :INN
انیل امبانی۔ تصویر:آئی این این

طویل عرصے سے بحرا نی حالات کا سامنا کرنے والے انیل امبانی گروپ کیلئے ایک راحت بخش خبر یہ ہے کہ ستمبر میں ختم ہونے والی سہ ماہی میں ریلائنس پاور کمپنی کا منافع دوگنا سے بھی زیادہ درج کی گیاہے اور کمپنی نے۱۰۵ء۶۷؍ کروڑ روپے کا منافع حاصل کیا ہے۔اسٹاک مارکیٹ  کے مطابق رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی  جولائی تا ستمبر سہ ماہی میں ریلائنس پاور کا خالص منافع دوگنا سے زیادہ ہوگیا ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں کمپنی کا خالص منافع ۴۵ء۰۶؍ کروڑ روپے تھا۔ امسال ستمبر سہ ماہی میں کمپنی کی کُل آمدنی ۲۶۲۶ء۴۹؍کروڑ روپے رہی۔  گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یہ آمدنی ۲۲۳۹ء۱۰؍ کروڑ روپے تھی۔  اس کی بہ نسبت  اس سال کمپنی کی کُل آمدنی میں تقریبا ۱۷۱۷ء۳؍فیصد کا اضافہ درج کیاگیاہے۔ غور طلب ہے کہ انیل امبانی کی کمپنی  پر کئی بڑے قرضے ہیں،یہ قرض اس کے کُل اثاثوں سے زیادہ  ہیں۔ کمپنی  کا کہنا تھاکہ گیس پر مبنی پاور پلانٹ ذر یعے مقررہ میعاد میں مناسب نقد رقم کا بندوبست کرنے  کے  علاوہ ا پنی کئی ذیلی کمپنیوں کے اثاثے بھی فروخت کرکے قرض اتارنے کا منصو بے ہیں۔ واضح رہے کہ انیل امبانی  گروپ کی کئی کمپنیوں کی  حالت خستہ ہے۔  برطانیہ کی عدالت میں چینی بینک سے قرض کے بقایا مقدمے میں مقدمے  کے دوران انیل امبانی کا کہنا تھا کہ وہ ان حالات میں عام زندگی گزارنے پر مجبور ہیں 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK