Inquilab Logo

؍۳۰۰ یونٹ گھریلو بجلی مفت اور سنچائی بل معاف کرنے کا وعدہ

Updated: January 02, 2022, 12:56 AM IST | Lucknow

سماجوادی سربراہ نے نئے سال کی مبار کباد دی، ان کے مطابق ایس پی مفت بجلی ہی کی طرح ایک ایک کر کے اپنے وعدوں کا اعلان کرے گی

Socialist leader Akhilesh Yadav addressing the gathering.
سماجوادی سربراہ اکھلیش یادو خطاب کرتےہوئے۔

سماج وادی پارٹی(ایس پی)سربراہ اکھلیش یادو نے  نئے سال کے موقع پر سنیچر کو وعدہ کیا کہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں ان کی قیادت میں ایس پی کی حکومت بننے پر ریاست کے باشندوں کو۳۰۰؍ یونٹ بجلی مفت میں فراہم کی جائے گی  جبکہ کسانوں کا سنچائی بل معاف کیا جائے گا۔ اکھلیش نے نئے سال کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ آنے والے اسمبلی انتخابات کے بعد جب ایس پی اقتدار میں آئے گی تو۳۰۰؍یونٹ گھریلوبجلی مفت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح کسانوں کو بھی سنچائی کے لئے پہلے کی طرح مفت بجلی فراہم کی جائے گی۔
 سماجوادی سربراہ کے مطابق ۲۰۲۲ء میں ہونے والی تبدیلی کا یہ پہلا عزم ہے۔ انہوں نے اشارہ دیا کہ مفت بجلی کی ہی طرح ایس پی ایک ایک کر کے اپنے انتخابی وعدوں کا آنے والے دنوں میں اعلان کرے گی۔
  اکھلیش نے کہا کہ ایس پی  کے قول و فعل میں کوئی تضاد نہیں ہے،  پارٹی جوکہتی ہے وہی کرتی ہے۔ یہ بات سبھی جانتے ہیں۔  سماجوادی سربراہ کے مطابق ایس پی کے انتخابی منشور کا یہ پہلا انتخابی وعدہ ہے۔ آگے جیسے جیسے انتخابات کی طرف بڑھتے جائیں گے، ویسے ویسے دیگر وعدوں کا بھی اعلان کیا جائے گا۔
  اس سلسلے میں انہوں نے ٹویٹ کیا :’’ دل کی گہرائیوں سے نئے سال مبار کباد اور نیک خواہشات ، ا  ب بائیس  میں نئے یو پی میں نئی روشنی سے نیا  سال ہوگا۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK