Inquilab Logo

ساکی ناکہ آبروریزی اور قتل کے خلاف ساکی ناکہ جنکشن اور گوونڈی میں احتجاج

Updated: September 16, 2021, 9:57 AM IST | Kazim Shaikh | Mumbai

  یہاں ۱۰؍ ستمبر کی رات میں ایک خاتون کے ساتھ ہونے والی درندگی اور اس کے بہیمانہ قتل کے بعداحتجاج اور مظاہرے کا سلسلہ جو شروع ہوا تھا، وہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے ۔

View of the women`s candlelight march in Govandi.Picture:Inquilab
گوونڈی میں خواتین کے کینڈل مارچ کا منظر۔ تصویر انقلاب

 :  یہاں ۱۰؍ ستمبر کی رات میں ایک خاتون کے ساتھ ہونے والی درندگی اور اس کے بہیمانہ قتل  کے بعداحتجاج اور مظاہرے کا سلسلہ جو شروع ہوا تھا، وہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے ۔ اور اس سلسلے میں بدھ کی صبح  بھی ایک بار پھر مہاراشٹر نونرمان سینا کی خاتون اراکین نے ’خاموش مورچہ ‘ نکال کر خواتین کے ساتھ ہونے والی ظلم وزیادتی کےخلاف سخت قانون بنانے کا مطالبہ کیا اور پولیس کو ایک میمورنڈم  پیش کیا۔  ساکی ناکہ جنکشن پر واقع میٹرو ریلوے اسٹیشن کےنیچے    ایم این ایس کی تقریباً ۲۰۰؍ خواتین نے    منھ اور ہاتھوں پر کالی پٹیاں باندھ کرساکی ناکہ سانحہ کے خلاف بدھ کی صبح ساڑھے ۱۱؍بجے  سے دوپہر ساڑھے ۱۲؍بجے تک  ’خاموش احتجاج‘ کیا۔  ان میں پارٹی کے کئی  لیڈران بھی  شامل تھے۔ 
  احتجاج کی قیادت کرنے والے پارٹی کے مقامی لیڈر مہندر بھانو شالی نے انقلاب کوبتایا کہ خواتین پر ہونے والے مظالم کو روکنے کیلئے ہندوستان میں بھی سخت قانون بنا یا جانا  چاہئے ۔  موجودہ قانون میں اتنی گنجائش ہے کہ جرم کرنے کے بعد بھی ملزم آسانی سے چھوٹ جاتا ہے  اس لئے ہم نے اس احتجاج کے ذریعہ سخت سے سخت قانون بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ 
 انھوں نے سعودی اوردوسرے اسلامی ممالک کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہاں کی سڑکیں اور دوسری سہولیات تو یہاں حکومت دستیاب نہیں کراسکتی لیکن چوری کے جرم میں ہاتھ کاٹنے اور آبروریزی جیسے معاملات میں سنگسار کرنے اور قتل کا بدلہ پھانسی کے ذریعہ تو لیاجاسکتا ہے  ۔ جب تک اس طرح کے قانون نہیں بنائے  جائیں گے   اس وقت تک خواتین  پر ہونے والے مظالم پر قابو پانا مشکل ہے ۔
 اُدھر گوونڈی کے بیگن واڑی علاقے میں ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکرکے مجسمہ  کے سامنے سماجوادی پارٹی خاتون سیل کی ممبئی صدر  اورمقامی کارپوریٹر رخسانہ ناظم صدیقی کی قیادت میں پارٹی کی کارکنان اور  مقامی خواتین  نے کینڈل مارچ کے ذریعہ  مہلوک  خاتون کو خراج عقیدت پیش کیا۔
  انھوںنے اس موقع پر کہا کہ ساکی ناکہ اور ہلی میںخاتون  پولیس اہلکار  کے ساتھ  حیوانیت اور  اس کی دردناک موت نے ممبئی سمیت ملک بھر کو جھنجوڑ کر رکھ دیا  ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس واردات کے خلاف ملک بھر میں ملزم کو فوری طور پر پھانسی دینے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ 

saki naka Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK