Inquilab Logo

گستاخ راجا سنگھ کیخلاف ناندیڑ میں احتجاج

Updated: August 25, 2022, 12:56 PM IST | ZA Khan | Nanded

دیگلورناکہ چوراہے پر راجا سنگھ کی تصویریں سڑک پر چسپاں کردی گئیں جس سے وہاں کچھ دیر کیلئے حالات کشیدہ ہوگئے، پولیس الرٹ

The scene of the protest at Deglaur Naka in the city. Photo, Inqlab. Picture: Inquilab
شہر کے دیگلور ناکہ پر ہونے والے احتجاج کا منظر۔تصویر،انقلاب

نبی کریم ؐ کی شان میں گستاخی کی جسارت کرنے والے  بی جے پی ایم ایل اے راجا سنگھ کیخلاف ناندیڑ میںزبر دست احتجاج کیاگیا ۔ناندیڑ کے دیگلورناکہ چوراہے پر کچھ نا معلوم نوجوانوں نے راجا سنگھ کی تصویریں سڑک پر چسپاں کردیں اور اس کیخلاف جم کر نعرے بازی کی ۔شان رسالت مآب میں گستاخی کرنے والے ملعون راجا سنگھ کیخلاف شدید برہمی کا اظہار کیا ۔کچھ دیر کیلئےدیگلورناکہ کے مقام پر حالات کشیدہ ہوگئے تھے۔۲۳؍ اگست کی رات میں دیگلورناکہ پر یہ معاملہ پیش آیا جب کچھ  نوجوانوں نے  راجا سنگھ تصویریں سڑک پر چسپاں کردیں اور اس کے خلاف نعرے بازی کی ۔ اس کی وجہ سے وہاں حالات کے بگڑنے کا اندیشہ تھا جس کے پیش نظر  پولیس نے پورے علاقے میں سیکوریٹی بڑھادی  ہےاور جن لوگوں نے راجا سنگھ کی تصویروں کو سڑک پر چسپاں کیا تھا انہیں تلاش کررہی ہے ۔ اسی طرح نئے شہر کے پے پیر برہان میں بھی راجا سنگھ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔پیر برہان چوراہے پر مقامی مسلم نوجوان جمع ہوئے اور انہوں نے راجا سنگھ کی تصویروںکو نذر آتش کیا اور اس کے خلاف جم کر نعرے بازی کی ۔اس احتجاج میں مقامی افراد کثیر تعداد میں شریک ہوئے  اورراجا سنگھ کیخلاف سخت سے سخت   کارروائی کامطالبہ کیا گیا ۔
 ٹیپوسلطان پارٹی کے ضلع صدر شیخ احمد نے بھی اس احتجاجی مظاہرے میں سرگرم رول ادا کیا ۔اس دوران انہوں نے اپنے تاثرات ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ راجا سنگھ نے شانِ رسالت مآب میں گستاخی کرکے مسلمانوں کو مشتعل کرنے کی کوشش کی ہے ۔ مسلمان سب کچھ برداشت کرسکتا ہے لیکن  حضور اقدس ؐ کی شان میں گستاخی کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کرسکتا ۔راجا سنگھ کے خلاف غیر ضمانتی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جانا چاہئے تھا اوراسے کم سے کم ۶ ؍مہینہ ضمانت ملنی نہیں  چاہئے تھی لیکن تلنگانہ حکومت نے اس معاملے میں نرمی کا مظاہر کرتے ہوئے صرف رسمی طورپر اس کو گرفتار کیا ہے اور دوسرے دن ضمانت پر رہاکردیا ۔ شیخ احمد نے کہا کہ اگر کوئی مسلم سماجی کارکن اپنے اوپر ہونے والے ظلم کیخلاف کبھی کوئی مشتعل بیان دیتا ہے یا احتجاج کرتاہے تو اس کیخلاف سخت سے سخت دفعات کے تحت کیس درج کیا جاتاہے اور ا سے سالوں تک ضمانت پر رہائی نہیں ملتی ۔راجا سنگھ کا یہ معاملہ نیا نہیں ہے بلکہ اس سے پہلے بھی اس نے اسی طرح سے متنازع بیانات دیئے تھے لیکن آج تک اس کے خلاف جس طرح کی کارروائی کی جانی چاہئے تھی وہ نہیں کی گئی ۔مرکز کی مودی حکومت کی بھی کہیں نہ اس میں ان کی مدد کی جارہی ہے ۔ واضح رہے کہ راجا سنگھ کیخلاف ہورہے احتجاج کی وجہ سے دباؤ میں آکر تلنگانہ پولیس نے راجا سنگھ کو گرفتار تو کیا لیکن دوسرے ہی دن اسے ضمانت پر رہا کردیا ۔ راجا سنگھ پر غیر ضمانتی دفعات کے تحت کیس درج کرنے کا مطالبہ کیا جارہا تھا ۔ اسے کسی بھی صورت میں ضمانت پر رہائی نہیں ملنی چاہئے تھی اس کے باوجود پولیس نے راجا سنگھ کو رسمی طورپر گرفتار کیا پھر عدالت سے اس کی ضمانت پر رہائی عمل میں آئی۔راجا سنگھ کو ضمانت پر رہاکرنے کی وجہ سے مسلمانوںمیں شدید غم وغصہ پایا جارہاہے ۔راجا سنگھ کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج کیا جارہا ہے ۔ناندیڑ  میں بھی اس کا اثر دیکھنے کو ملا ۔

nanded Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK