Inquilab Logo

اسرائیل میں نیتن یاہو حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

Updated: August 02, 2020, 10:08 AM IST | Agency | Yerushalam

نیتن یاہو حکومت کے خلاف 10 ہزار سے زائد افراد نے اسرائیل کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرہ  کیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق سب سے بڑا احتجاجی مظاہرہ دارالحکومت یروشلم میں ہوا۔

Protest in Israel - Pic : INN
اسرائیل میں احتجاج ۔ تصویر : آئی این این

نیتن یاہو حکومت کے خلاف 10 ہزار سے زائد افراد نے اسرائیل کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرہ  کیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق سب سے بڑا احتجاجی مظاہرہ دارالحکومت یروشلم میں ہوا۔

کورونا وائرس وبا کی وجہ سے پیدا شدہ کاروباری بحران کے  مدِ نظر اسرائیل میں حکومت کے خلاف مظاہرے تیز ہوگئے ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کی سرکاری رہائش گاہ کے باہردس ہزار سے زائد افراد نے  مظاہرہ کیا اور ان کے استعفیٰ  کی مانگ  کی ۔

رپورٹ کے مطابق کچھ شہروں میں  مظاہرہ  کرنے کے الزام میں چار لوگوں کو حراست میں لیا گیا، وہیں ایک شخص کو حائفہ میں مظاہرین پر پتھر پھینکنے کے بعد حراست میں لیا گیا ۔ ہفتے کی شب کو ہوئے مظاہرے کی اجازت اسرائیلی پولیس نے دی تھی ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK