Inquilab Logo

پونے کی ہول سیل منڈیوں میں سبزیوں کی بہتات ، قیمتوں میں گراوٹ

Updated: December 01, 2022, 8:32 AM IST | pune

منڈیوں میں پیاز ،ٹماٹر ، پھول گوبھی، پتا گوبھی اور شملہ مرچ کےجو دام ۲؍ ہفتےقبل تھے وہ اب کافی کم ہوئے ہیں،سبزیوںکی مانگ کم ہونے کے سبب بھی دام گررہے ہیں

Consumers are happy with the reduction in the price of vegetables. (File Photo)
سبزیوں کے دام کم ہونے سے صارفین میں خوشی ہے ۔(فائل فوٹو)

: سردی کا موسم شروع ہونے کے ساتھ پونے کے ہول سیل مارکیٹ میںسبزیوں کے دام کافی حد تک کم ہوئے ہیں۔گزشتہ۱۵؍ دنوں میںسبزی ترکاریوں کی قیمت میں ۴۰؍ فیصدگراوٹ درج کی گئی ہے۔ایگریکلچر پروڈیوس مارکیٹ کمیٹی (اے پی ایم سی) کے عہدیداروں نےسبزیوں کی قیمتوں میں کمی کیلئےہول سیل مارکیٹوں میںسبزیوں کی بڑی کھیپ کی آمد کو وجہ بتایا ہے ۔ پونے کے ہول سیل بازاروں میںستارا،شولا پور اوراحمد نگر جیسے پڑوسی اضلاع سےسبزیاںآتی ہیں۔
 ذرائع کے مطابق پونے کی سبزی منڈیوں میں پیاز ،ٹماٹر ، پھول گوبھی، پتا گوبھی اور شملہ مرچ کےجو دام ۲؍ ہفتےقبل تھے وہ اب کافی کم ہوئے  ہیں۔ اس کے علاوہ  پالک ، کوتمیر،اجوائن اورمیتھی جیسی  سبزیوںکی قیمتوں میں بھی کافی گراوٹ آئی ہے۔ پونے اے پی ایم سی  کے مارکیٹ یارڈکے سبزیوںکے شعبے کے سربراہ بالا صاحب ببوے  نے کہا کہ ان دنوں سبزیوںکی مانگ بھی کم ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا ’’مارکیٹ میںکم ڈیمانڈ کی وجہ سے ہم بڑے اسٹاک میںسبزیوں کی نیلامی بھی نہیں کر سکتے۔ اس سیزن میںیہ پہلی بار ہوا ہےکہ ہمیںکمیشن ایجنٹ   پر اگلےدن کی بولی کیلئے سبزیوںکو ذخیرہ کرکے رکھنا پڑرہا ہے۔‘‘   انہوں نے مزید بتایاکہ پیاز ،ٹماٹر ، پھول گوبھی، پتا گوبھی اور شملہ مرچ  جیسی سبزیوں کا بڑا ذخیرہ مارکیٹ میں آرہا ہے جس کے سبب قیمتیں کم ہوئی ہیں ۔‘‘ٹائمس کی خبر کے مطابق بہت سے خریدار مارکیٹ میں خوش نظر آئے ہیں کہ انہیں کم قیمتوں میںسبزیاں ملیںلیکن کئی صارفین نےشکایت بھی کی کہ  ہول سیل کے حساب سے یہ قیمتیں بھی زیادہ تھیں۔اوندھ کے رہائشی کومل جوشی نے کہا کہ ’’گزشتہ کچھ ہفتوں میں ہم نے جن قیمتوںمیں سبزیاں خریدی ہیں،ان کے موازنہ میںفی الوقت  قیمتیں کافی کم ہیں۔قیمتوں کاکم ہونا   ان عام شہریوں کیلئےاچھی بات ہے جنہیںہر مہینے سبزیوں کیلئے خصوصی بجٹ بنانا پڑتا ہے۔‘‘
 وشرانت واڑی کے ایک سبزی فروش انیکیت جوالے نے بتایا ’’ توقع ہےکہ سبزیوںکی  یہ کم قیمتیںآئندہ دوہفتوں تک برقرار رہیںگی  ۔ اس کے بعد ممکن ہےکہ سبزیوںکی سپلائی میں کچھ کمی واقع ہو اور ہمیںمارکیٹ میںتازہ پیداوار کی آمد کا انتظار کرنا پڑے۔‘‘ضلعی ایگریکلچرآفس کے عہدیداروں نے بتایاکہ  ضلع میں اس مرتبہ ربیع کے سیزن کی فصلوں کی کم کاشت ہوئی ہے جبکہ مختلف سبزیوںکی کاشت  بڑے پیمانے پر ہوئی ہے۔ایک سینئرعہدیدار نے بتایاکہ دیگر سیزنوںکے مقابلے اس سیزن میںکاشتکاری کے اخراجات کم ہونے کے سبب کسان  سبزیوں کی کاشت کو ترجیح دےرہے  ہیں ۔

vegetables Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK