• Wed, 11 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

فلسطینی صحافیوں سے اظہار ہمدردی کی سزا، مشہور پیانسٹ کا شو منسوخ کردیا گیا

Updated: August 14, 2024, 9:15 PM IST | Sydeny

مشہور پیانسٹ جیسن گلہم نے فلسطین میں شہید ہوئے صحافیوں کے نام کیا گیا گانا پیش کیا تو آرکسٹرا منتظمین ناراض ہوگئے۔ انہوں نے گلہم کو شو سے نکال دیا ہے اور آگے کا شو منسوخ کردیا۔ کچھ ناقدین آرکسٹرا منتظمین کے شدید ردعمل سے خوش نہیں ہیں۔

Acclaimed pianist Jason Gilham. Photo: INN
مشہور پیانسٹ جیسن گلہم۔ تصویر: آئی این این

معروف پیانسٹ جیسن گلہم نے حال ہی میں ایک ٹریک غزہ میں جاں بحق ہوئے صحافیوں کے نام کیا جس کے بعد ایک آسٹریلوی آرکسٹرا نے جیسن گلہم کا پرفارمینس شو منسوخ کردیا ہے۔ گلہم جمعرات کو ملبورن سمفنی آرکسٹرا کے ساتھ شو کرنے والے تھے لیکن منگل کو اعلان کیاگیا کہ گلہم کا نام شو سے نکال دیاگیاہے کیونکہ انہوں نے اپنے پچھلے شو میں قابل اعتراض تبصرہ کیاتھا۔

یہ بھی پڑھئے: ملک میں شکر اور نمک کے تمام برانڈز میں مائیکروپلاسٹک ہیں: رپورٹ

اتوار کو ملبورن سمفنی آرکسٹرا کے اواکی آڈیٹوریم میں شو کے دوران گلہم کے تبصرے کو ذاتی سیاسی خیالات کی دخل اندازی قرار دیا۔ آرکسٹرا نے مزید کہا کہ وہ اسٹیج کے ذریعے کسی کے ذاتی خیالات کو پروموٹ نہیں کرنا چاہتا۔ گلہم، اتوار کے شو میں ڈی نیٹو کے ایک گانے’’وٹ نیس‘‘کو پیش کررہے تھے۔ ڈی نیٹو نے پہلے ہی واضح کیا تھا کہ یہ گانا غزہ میں شہید ہوئے بہادر صحافیوں کے نام کیا گیا ہے۔گلہم نے آرکسٹرا کے اعلان پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں معلوم نہیں تھا کہ انہیں کیا کہنا چاہئے تھا اور کیا نہیں۔ کسی بھی گانے کا تعارف پیش کرنا عام بات ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ ۱۰ ماہ میں اسرائیل نے ۱۰۰ سے زائد فلسطینی صحافیوں کو موت کے گھاٹ اتارا ہے۔ ان میں بیشتر جانے مانے صحافی تھے اور اپنی قابل شناخت پریس گاڑیوں میں سفر کررہے تھے اور پریس جیکٹس پہنے ہوئے تھے۔ آرکسٹرا کے فیصلہ پر کئی افراد تنقید بھی کر رہے ہیں۔ آرکسٹرا کے کچھ سرپرست کا کہنا ہے کہ گلہم کا تبصرہ شو کے عین مطابق تھا اور آرکسٹرا کے منتظمین کا ردعمل شدید ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK