Inquilab Logo

ہنگامہ کے درمیان کچھ قانونی کام نپٹانے کے بعد اسمبلی غیرمعینہ مدت کے لئے ملتوی

Updated: October 21, 2020, 5:04 PM IST | Agency | Chandigarh

 پننجاب اسمبلی آج تیسرے دن ہنگامہ کے درمیان ضروری قانونی کارروائی کرنے کے بعد غیرمعینہ مدت کے لئے ملتوی کردی گئی۔ صبح اجلاس شروع ہوتے ہی ایوان میں ہنگامہ شروع ہوگیا۔ شرومنی اکالی دل اور عام آدمی پارٹی نے اسکالرشپ گھپلہ پر سی بی آئی جانچ یا ہائی کورٹ کے جج سے اس کی جانچ کرانے کی مانگ کی جسے مسترد کردیا گیا۔ اس معاملہ میں شرومنی اکالی دل نے واک آوٹ کیا۔ اپوزیشن گھپلہ کے معاملہ میں وزیر سادھو سنگھ دھرمسوت کی برخاستگی کی مانگ کررہا ہے اور حکومت کی طرف سے دھرمسوت کو کلین چٹ دیئے جانے سے ناراض ہے کیونکہ دلت طلبا کی اسکالر شپ کا پیسہ دوسری مد میں خرچ کیا گیا ہے جس سے ہزاروں طلبا کا مستقبل تاریک میں ہے۔

Punjab Assembly - Pic : PTI
پنجاب اسمبلی ۔ تصویر : پی ٹی آئی

 پننجاب اسمبلی آج تیسرے دن ہنگامہ کے درمیان ضروری قانونی کارروائی کرنے کے بعد غیرمعینہ مدت کے لئے ملتوی کردی گئی۔
صبح اجلاس شروع ہوتے ہی ایوان میں ہنگامہ شروع ہوگیا۔ شرومنی اکالی دل اور عام آدمی پارٹی نے اسکالرشپ گھپلہ پر سی بی آئی جانچ یا ہائی کورٹ کے جج سے اس کی جانچ کرانے کی مانگ کی جسے مسترد کردیا گیا۔ اس معاملہ میں شرومنی اکالی دل نے واک آوٹ کیا۔ اپوزیشن گھپلہ کے معاملہ میں وزیر سادھو سنگھ دھرمسوت کی برخاستگی کی مانگ کررہا ہے اور حکومت کی طرف سے دھرمسوت کو کلین چٹ دیئے جانے سے ناراض ہے کیونکہ دلت طلبا کی اسکالر شپ کا پیسہ دوسری مد میں خرچ کیا گیا ہے جس سے ہزاروں طلبا کا مستقبل تاریک میں ہے۔
خیال رہے کہ مرکز کے زرعی قوانین کے خلاف پنجاب میں کسان یکم اکتوبر سے ریل روکو، پٹرول پمپوں پر دھرنے اور سڑک ٹریفک میں رخنہ ڈالے ہوئے ہیں جس سے تمام ٹرینیں بند ہونے سے ریاست کی معیشت پر برا ثر پڑا ہے۔ ایسے میں نہ تو باہر سے مال پنجاب آرہا ہے اور نہ ہی پنجاب کا مال باہر جارہا ہے۔ حکومت نے کسانوں کو سمجھانے کی کوشش کی اور کسانوں کے دباو میں اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلاکر مرکز کے تین نئے قوانین کو کل خا رج کردیا۔ اس کے لئے حکومت کو بل لانے پڑے اور انہیں بی جے پی کے دو اراکین اسمبلی کو چھوڑ  کر پوری اپوزیشن اور حکمراں فریق نے اتفاق رائے سے منظوری  دے دی۔

punjab Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK