Inquilab Logo

پنجاب :کسانوں نےمال گاڑیوں کی آمد کیلئے پٹریاں خالی کردیں

Updated: November 08, 2020, 7:51 AM IST | Agency | Chandigarh

کسانوں یونینوں نے ضروری اشیاءمختلف شہروں تک اور کوئلہ پاور پلانٹ تک پہنچنے دینے کیلئے یہ قدم اٹھایا ہے

Farmers Protest - Pic : PTI
پنجاب میں پٹریوں پر بیٹھے کسان فی الحال وہاں سے ہٹ گئے ہیں۔ (پی ٹی آئی

پنجاب میں کسان یونینوں کے ذریعے سبھی ریلوے لائنوں کو خالی کردینے کے بعد اب وہ مال گاڑیوں کی بلا روک ٹوک آمد و رفت  کے لئے پوری طرح  تیار ہے۔  یاد رہے کہ ریاست میں  یکم اکتوبر سے جاری  کسان تحریک کے سبب ریلوے لائن پر دھرنا دیا گیا تھا، جس کے سبب مسافر ٹرینیں اور مال گاڑیاں نہ چلنے سے کوئلے اور ضروری اشیا کی کمی ہوگئی اور کوئلے کا ذخیرہ ختم ہونے سے بجلی کا بحران پیدا ہوگیا نیز سبھی بجلی پلانٹ بند ہوگئے۔ سب سے زیادہ مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور صنعتوں کو زبردست نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ ان حالات کو دیکھتے ہوئے کسانوں نے پنجاب کے ۲۱؍ اہم روٹس کے ٹریکوں کو خالی کردیا ہے تاکہ مال گاڑیاں ہموار طریقے سے چل سکیں۔ 
 داخلی محکمہ کے ترجمان نے اس بارے میںیہاں بتایا کہ ریلوے کے وزیر کو یقین دہانی کرانے کے بعد ریاستی حکومت نے کسانوں کو سمجھا بجھاکر کر ٹریک خالی کرالئے ہیں۔ اب پنجاب میں سبھی ریلوے ٹریک اس وقت پوری طرح خالی کردیئے گئے ہیں۔ امرتسر ضلع میں جنڈیالا میں ایک ریلوے پلیٹ فارم پر کسان یونین کے کارکن موجود ہیں جس کے لئے آئی جی بارڈر رینج اور ایس ایس پی امرتسر اس وقت کسان سنگھرش کمیٹی کے افسران کے ساتھ ریلوے پلیٹ فارم خالی کرانے کے لئے کوشش کررہے ہیں۔واضح رہے کہ کسان یونینوں نے ٹریک سے تو دھرنا ختم کیا ہے لیکن وہ ریلوے اسٹیشن پر دھرنا دینے کے لئے بضد ہیں۔

punjab Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK