Inquilab Logo

پنجاب :عمران خان کی جماعت اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب

Updated: January 13, 2023, 11:57 AM IST | Lahore

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کا ایوان سے خطاب، اپوزیشن پر طنز کیا کہ یہ بارات لے کر آئے تھے، ان کی ڈولی اور جھولی خالی ہو گئی ہے

Chaudhary Pervez Elahi`s address to the House after receiving the vote of confidence; photo:INN
اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد چودھری پرویز الٰہی کا ایوان سے خطاب; تصویر:آئی این این

   جہاں ایک طرف پنجاب میں عمران خان کی جماعت ’پاکستان تحریک انصاف ‘(پی ٹی آئی) اعتما د کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے ، وہیں دوسری طرف اپوزیشن  نے عدالت جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
     میڈیارپورٹس کے مطابق پنجاب اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے ایوان  سے خطاب کرتے ہوئے اراکین کا شکریہ ادا کیا۔
 انہوں نے کہاکہ ن لیگ والوں نے ایک ماہ سے شور مچا رکھا تھا۔ان کی تو اپنی عزت ہی نہیں، دلیر بنو اور شکست تسلیم کرو۔ انہوں نے مزید کہا کہ  یہ بارات لے کر آئے تھے، ان کی ڈولی اور جھولی خالی ہو گئی ہے۔ عدالت میں ثابت کروں گا کہ گورنر کا آرڈر غیر قانونی ہے۔
  قبل ازیں  پنجاب اسمبلی کے اسپیکر  سبطین خان نے  اعلان کہ وزیراعلیٰ پرویز الٰہی نے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا ہے اور انہیں۱۸۶؍ ووٹ ملے ہیں۔پنجاب اسمبلی میں اعتماد کیلئے ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے پر تحریک انصاف کے  لیڈر اسد عمر نے ایک ٹویٹ کیا جس میں ان کا کہنا تھا، ’’الحمد للہ۱۸۶؍... پاکستان زندہ باد۔‘‘
  تحریک اعتماد کی ووٹنگ سے قبل پنجاب اسمبلی میں مسلسل۳؍ روز  تک حکومت اور اپوزیشن  کے درمیان کشیدگی  رہی ۔  ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔
   قبل ازیں ہنگاموں کے درمیان  پاکستان  تحریک انصاف کی طرف سے فواد چودھری بھی پنجاب اسمبلی آئے تھے اور انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے پاس۱۸۷؍ اراکین آج موجود ہیں جو وزیر اعلیٰ پر اپنے اعتماد کا اظہار اپنی موجودگی سے کریں گے۔   اسی دوران اپوزیشن کا دعویٰ  تھا کہ ایوان میں حکومت کے پاس۱۷۱؍ اراکین ہیں۔ 
  تحریک اعتماد کے نتائج سے قبل  فواد چودھری نے میڈ یا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر کوئی قانونی رکاوٹ نہ ہوئی تو ہم اسمبلیاں تحلیل کر دیں گے، کیونکہ عمران خان کا ایجنڈا نئے انتخابات ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK