Inquilab Logo

اقتدار میں آئے تو ۶؍ گھنٹے میں  مزدوری بڑھادیں گے

Updated: March 20, 2021, 9:22 AM IST | Agency | Guwahati

آسام میں  چائے کے باغات کے مزدوروں سے راہل گاندھی کا وعدہ

Rahul Gandhi - PIC : PTI
راہل گاندھی ۔ تصویر : پی ٹی آئی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو آسام میں  انتخابی  ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اگر کانگریس  کی قیادت والا اتحاد ریاست میں  برسراقتدار  آتا ہے تو حکومت بننے کے ۶؍ گھنٹوں کے اندر اندر  چائے کے باغوں میں کام کرنے والے مزدوروں  کی مزدوری میں اضافہ کردیا جائےگا۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے اس وعدے کو بھی دہرایا کہ اقتدار میں آنے پر کانگریس آسام میں سی اے اے کو نافذنہیں ہونے دے گی۔ 
  بی جےپی کو آسام کی ثقافت اور شناخت کے لئے خطرہ قرار دیتے ہوئے راہل گاندھی نے  کہا ہے کہ وہ آسام کو ناگپور سے چلانا چاہتی ہے اور ایک قوم اور ایک زبان کے اصول کو مسلط کرنا چاہتی ہے۔ تن سوکیا میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا ہے کہ بی جےپی کے لوگ باہر ی  لوگوں کو لانا چاہتے ہیں اور اسے آپ کے ہوائی اڈہ کو دینا چاہتے ہیں۔ ہم لوگ آسام کو صرف آسام سے چلانا چاہتے ہیں۔ ہمار ے وزیراعلیٰ آسام کے لوگوں کی آواز  سن کر کام کریں گے اور ہم لوگ ناگپور کو کچھ بھی نہیں کرنے دیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK