Inquilab Logo

ہندوستان شرح نمو میں سب سے پیچھے، کورونا کی ہلاکتوں میں سب سے آگے:راہل گاندھی

Updated: November 20, 2020, 7:52 AM IST | Agency | New Delhi

کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے مرکز کی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ اقتصادی شرح نمو میں ہندوستان ایشیاء میں سب سے پیچھے ہے اور کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کے معاملے میں سب سے آگے ۔

Rahul Gandhi - Pic : INN
راہل گاندھی ۔ تصویر : آئی این این

 کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے مرکز کی حکومت کو نشانہ  بناتے ہوئے کہاکہ اقتصادی شرح نمو میں  ہندوستان  ایشیاء میں سب  سے پیچھے ہے اور کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں  کے معاملے میں  سب سے آگے ۔ راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ  ’’مودی  حکومت کا رپورٹ  کارڈ : کورونا سے ہونے والی اموات کی شرح  کے معاملہ میں سب سے آگے،جی ڈی پی شرح میں سب سے پیچھے۔‘‘ راہل گاندھی نے لگاتار دوسرے روز معاشی محاذ پر مودی حکومت کی ناکامی پر اسے نشانہ بنایا۔ 
  راہل  نے کہا کہ۲۰۲۰ء کی شرح نمو میں  ایشیا کے ۱۴؍ممالک میں ہندوستان  منفی۱۰ء۳؍ فیصد کی کمترین سطح پر ہے  جبکہ بنگلہ دیش  میں یہ شرح۳ء۸؍  ، میانمارمیں  دو، چین میں۱ء۹؍  اور ویتنام میں۱ء۶؍فیصد ہے۔ اسی طرح  فلپائن ، تھائی لینڈ ، نیپال ، سری لنکا اور پاکستان جیسے ممالک بھی   اقتصادی شرح نمو  میں  ہندوستان  سے آگے  ہیں۔ راہل گاندھی نے کہا کہ ہندوستان میں ان ممالک کے مقابلہ میں کووڈ سے سب سے زیادہ ہلاکتیں  ہوئی ہیں۔ ہمارے  ملک میں ۱۱؍ لاکھ  کی  آبادی میں کووڈسے ہلاکتوں کی تعداد ۹۵؍   ہے جبکہ فلپائن میں ۷؍ ، نیپال میں ۴۳؍ ، بنگلہ دیش میں ۳۸؍ اور پاکستان میں۳۲؍ ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK