Inquilab Logo

ملک کو سانسیں چاہئیں،وزیراعظم کی رہائش گاہ نہیں

Updated: May 10, 2021, 11:35 AM IST | Agency | New Delhi

وبا کے دوران مودی سرکار کے سینٹرل وسٹا پروگرام پر راہل گاندھی کی شدید تنقید

Rahul Gandhi. Picture: INN
راہل گاندھی۔تصویر :آئی این این

 ملک میں کورونا کی تباہ کاریوں  کے باوجود  ہزاروںکروڑ کی لاگت کےسینٹر وسٹا پروجیکٹ پرکام جاری رہنےپر تنقید کرتے ہوئے کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ملک کو اس وقت سانسوں کی ضرورت ہے، وزیراعظم کی  نئی  رہائش گاہ کی ضرورت نہیں ہے۔   راہل گاندھی اور کانگریس پارٹی اس معاملے کومسلسل  اٹھا رہے ہیں ۔ان کے علاوہ سماج کا ذمہ دار اور دانشور طبقہ بھی سینٹرل وسٹاپروجیکٹ پر  کورونا کی قہر سامانیوں کے باوجود بلا رکے کام جاری  رہنے پر حیرت کااظہار کررہا ہے۔   ان کا کہنا ہے کہ ملک مشکل وقت میں ہے۔ ایسی صورتحال میں  سینٹرل وسٹا منصوبےکو ٹال دیا جانا چاہئے  اور حکومت کی ساری توجہ وبا پر قابو پانے پر ہونی چاہئے۔ مطالبہ کیا جارہاہے کہ جو رقم حکومت سینٹرل وسٹا پروگرام پر لگارہی ہے اسے کورونا  کے مریضوں پر خرچ کیا جائے۔
 اس سے قبل کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی نے آکسیجن کی کمی کی وجہ سے   اموات کی کچھ خبروں کی تصویریں اور سینٹرل وسٹا پروجیکٹ کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ’’جب ملک کے عوام آکسیجن، ویکسین، اسپتال  کے بستر اور  ادویات کی کمی سے جدوجہد کر رہے ہیں، تب ۱۳؍ ہزار کروڑ روپے سے وزیر اعظم کی رہائش بنانے سے بہتر ہوگا کہ تمام وسائل لوگوں کی جانیں بچانے میں لگائے جائیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے خرچوں سے عوام میں غلط پیغام جاتا ہے کہ حکومت کی ترجیحات کسی اور سمت میں ہیں۔سینٹرل وسٹا منصوبہ دسمبر۲۰۲۲ء تک تیار ہونا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK