Inquilab Logo

راہل گاندھی کی بہار کانگریس لیڈروں کے ساتھ ورچوئل میٹنگ ، نتیش پرتنقید

Updated: August 08, 2020, 11:30 AM IST | Patna

کانگریس کے سابق صدر نےمیٹنگ کے دوران سیاسی صورت حال، سیلاب اور کورونا سے پیدا ہونے والےمسائل اور اپوزیشن پارٹیوں کے اتحاد پر تبادلۂ خیال کیا۔بہارمیں اس سال کے آخر میں ممکنہ اسمبلی انتخابات کے تعلق سےیہاں کورونا بحران میں بھی سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں ۔اس درمیان کانگریس بھی اپنی گرفت مضبوط بنانے کے لیے کمر کستی ہوئی نظر آ رہی ہے۔

Rahul Gandhi. Photo: INN
راہل گاندھی۔ تصویر: آئی این این

بہارمیں اس سال کے آخر میں ممکنہ اسمبلی انتخابات کے تعلق سےیہاں کورونا بحران میں بھی سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں ۔اس درمیان کانگریس بھی اپنی گرفت مضبوط بنانے کے لیے کمر کستی ہوئی نظر آ رہی ہے۔کانگریس لیڈر اور سابق پارٹی صدر راہل گاندھی نے جمعرات کو بہار کے کانگریس لیڈروں کے ساتھ ورچوئل میٹنگ کی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق میٹنگ کے دوران بہار کی موجودہ سیاسی صورت حال، سیلاب اور کورونا سے پیدا شدہ مسائل اور اپوزیشن پارٹیوں کے اتحاد کے تعلق سےمیٹنگ میں تبادلہ خیال ہوا۔ میٹنگ کے دوران کورونا اور سیلاب کی سنگین حالت کے تعلق سے سنجیدہ بات چیت ہوئی اور لوگوں کو اس مشکل وقت میں سہولت نہ ملنےکابھی معاملہ اٹھایا گیا۔ میٹنگ میں ریاست میں کورونا انفیکشن کی بڑھتی تعداد پر بھی فکر کا اظہار کیا گیا۔
 میٹنگ میں کہا گیا کہ نتیش کمار کی حکومت ایک ایسی حکومت ہے جو مشکل وقت میں بھی اپنی ریاست کے لوگوں کو دیگر ریاستوں سے واپس لانے میں ناکام رہی۔ میٹنگ میں بہار کانگریس کے انچارج شکتی سنگھ گوہل، ویریندر راٹھوڑ، اجے کپور، ریاستی صدر مدن موہن جھا، سدانندسنگھ، طارق انور، اکھلیش سنگھ، مراری گوتم، پریم چند مشرا، للن کمار، شاکر علی، سجیت کمار سنہا سمیت دیگر اہم عہدیداران و مرکزی ٹیم کے کچھ لیڈران موجود رہے۔کانگریس کے ایک لیڈر نے بتایا کہ میٹنگ میں راہل گاندھی نے اپوزیشن پارٹیوں کے اتحاد کو قائم رکھنے پر زور دیا اور کانگریس اراکین کو کام کے تئیں مزید پرعزم بننے کی بھی ہدایت دی۔ اس دوران بہار کی تعلیم، روزگار اور صحت کی حالت بھی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK