Inquilab Logo

ہرش مندر سے متعلق ۲؍چلڈرن ہوم پر چھاپے

Updated: October 03, 2020, 6:06 AM IST | New Delhi

مشہور سماجی کارکن ہرش مندر سے متعلق دہلی کے ۲؍ چلڈرن ہوم پر این سی پی سی آر (نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس ) کی ٹیم نے چھاپے مارے ہیں ۔

Harsh Mandar. Photo: INN
ہرش مندر۔ تصویر: آئی این این

 مشہور سماجی کارکن ہرش مندر سے متعلق دہلی کے ۲؍ چلڈرن ہوم پر این سی پی سی آر (نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس ) کی ٹیم نے چھاپے مارے ہیں ۔ ہرش مندر نے خود اس کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ وہ ’امید امن گھر ‘ اور ’خوشی رینبو ہوم ‘ سے جڑے ہوئے ہیں ۔یہاں پر بے گھر اور بےسہارا بچوں کو رکھا جاتا ہے ۔ ان کی تعلیم و تربیت اور دیگر انتظامات کئے جاتے ہیں ۔ ہرش مندر کے مطابق این سی پی سی آر کی ٹیم نے یہاں چھاپہ مار کر انتظامیہ کے ساتھ ساتھ بچوں سے بھی پوچھا کہ کہیں وہ متنازع شہریت مخالف قانون کی خلاف جاری احتجاج میں شامل تو نہیں ہوئے تھے۔ ہرش مندر نے بتایا کہ اب وہ ان چلڈرن ہومس کے انتظامی امور سے براہ راست تو جڑے ہوئے نہیں ہیں لیکن وہ ان بچوں سے اکثر ملاقا ت کرتے رہتے ہیں ۔ ان بچوں کے ہوم پر اس طرح سے چھاپہ مارنا یہ ثابت کرتا ہے کہ سی اے اے کے خلاف آواز اٹھانے والوں کو کس طرح ہراساں کیا جارہا ہے اور انہیں خاموش بٹھانے کی کتنی کوششیں ہو رہی ہیں ۔ ہرش مندر کے مطابق این سی پی سی آر کی ٹیم یہ بات بھی جاننے کی کوشش کررہی تھی اور انہوں نےیہ پوچھا بھی کہ ان چلڈرن ہومس کو فنڈ کہاں سے ملتا ہے ؟ کہیں انہیں بیرونی مدد تو نہیں ملتی ہے۔این سی پی سی آر کے چیئر پرسن کی قیادت میں کی گئی چھاپے ماری کے دوران یہ بھی پوچھا گیا کہ ہم نے روہنگیا بچوں کو تو پناہ نہیں دی ہے ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK