Inquilab Logo

ریلوے کا منافع :کانگریس اور بی جے پی میں شدید لفظی جھڑپیں

Updated: July 26, 2020, 7:34 AM IST | Agency | New Delhi

راہل گاندھی نے لاک ڈائون میں منافع خوری کا الزام لگایا ، پیوش گوئل کا جوابی حملہ ، سبسیڈی کا پیسہ قرار دیا

Rahul Gandhi and Piyush Goyal - Pic : INN
راہل گاندھی اور پیوش گوئل ۔ تصویر : آئی این این

شرامک ٹرینوں کے ذریعے کمائی کرنے اور منافع حاصل کرنے کے معاملے میں کانگریس اور بی جے پی میں ٹھن گئی ہے۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے حکومت پر بیماری کے وقت بھی کمائی کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ اسے بحران کے اس وقت میں عوام کی نہیں صرف اپنے مفاد کی فکر ستا رہی ہے۔  راہل گاندھی نےکہا کہ’’بیماری کے ’بادل‘چھائے ہیں ،لوگ مصیبت  میں ہیں،بینیفٹ لے سکتے ہیں، قدرتی آفت کو منافع میں بدل کر کما رہی ہےغریب مخالف حکومت ۔‘‘اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک خبر بھی پوسٹ کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شرامک ٹرینوں سے بھی ریلوے نے جم کر کمائی کی ہے۔ جون تک ریلوے  کو ۴۲۸؍ کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی ہے۔
 راہل گاندھی کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے وزیر ریل پیوش گوئل نے کہا کہ’’جن لوگوں نے  ملک کو لوٹا ہے وہی لوگ سبسیڈی کے پیسے کو منافع کہہ سکتے ہیں۔ ریلوے کوشرامک ٹرینوں میں خرچ زیادہ لگا ہے جبکہ اس کی آمدنی اس سے کم ہی رہی ہے۔‘‘ پیوش گوئل نے مزید کہا کہ لوگ اب پوچھ رہے ہیں کہ کانگریس صدر سونیا گاندھی کے اس اعلان کا کیا ہوا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ شرامک مزدوروں کے سفر کا کرایہ خود ادا کریں گی یا کانگریس پارٹی کے فنڈ جائے گا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK