Inquilab Logo

ریلوے نے بیگس آن وہیلس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا

Updated: October 23, 2020, 10:58 AM IST | Agency | New Delhi

اس اسکیم کے تحت ریلوے آپ کا سامان آپ کے گھر سےآپ کی سیٹ تک پہنچائے گی،ایپ پر مبنی سروس ابھی صرف دہلی میں دستیاب

Bags on Wheel - Pic : INN
اب مسافروں کو اپنے سامان کے تعلق سے پریشانی کا سامنا نہیں ہوگا

انڈین ریلوے نے ٹرین میں سفر کرنے والوں کے سامان کو گھر سے کوچ میں اس کی سیٹ تک پہنچانے والی بیگس آن وہیلس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔شمالی ریلوے کی دہلی دیویژن نےریل مسافروں کے لیے ایپ پر مبنی بیگس آن وہیلس سروس کیلئےایک نجی کمپنی کو ٹھیکہ دیا ہے۔ شمال اور شمال وسطی ریلوے کےمنیجرجنرل راجیو چودھری نےبتایا کہ ریلوے نت نئے منصوبوں سے محصولات کو بڑھانےکیلئےکوشاں ہے۔ اسی سمت میں کام کرتے ہوئے دہلی ڈیویژن نے حال ہی میں غیر کرایہ محصولات کمانےکے تحت ایپ پر مبنی بیگس آن وہیلس سروس کے لیے ٹھیکہ حاصل کر کے میل کا پتھر ثابت کیاہے۔ انڈین ریلوے پر مسافروں کیلئےیہ اپنی طرح کی پہلی سروس ہوگی۔ 
 بی او ڈبلیو ایپ (اینڈرائیڈ اور آئی فون صارفین کیلئے مہیا ہوگا)کی جانب سے ریل مسافر اپنے سامان کو اپنے گھر سے ریلوے اسٹیشن تک لانے یا ریلوے اسٹیشن سےگھر تک پہنچانے کیلئےدرخواست کریں گے۔ مسافر کا سامان محفوظ ڈھنگ سے ریل مسافر کے بکنگ تفصیلات کےمطابق اس کے کوچ/ گھر تک پہنچانے کا کام ٹھیکیدار کی جانب سے کیا جائے گا۔ 
 چودھری نےکہا کہ برائے نام قیمت پرمسافروں کو سامان کی ڈور ٹو ڈور سروس فرم کی جانب سے مہیا کروائی جائےگی اور مسافر کے گھر سے اس کا سامان ٹرین میں اس کے کوچ تک یا اس کے کوچ سے اس کے گھر تک بہ آسانی پہنچایاجائے گا۔یہ سروس ریل مسافروں بالخصوص سینئرسٹیزن،معذور اور تنہاسفر کرنے والی خاتون مسافروں کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوگی۔ چودھری نے بتایا کہ اس سروس کی خوبی یہ ہے کہ سامان کی سپردگی ریل گاڑی کی روانگی سے پہلے یقینی بنائی جائےگی۔ اس کے نتیجے میں مسافر کوچ تک سامان لے جانے کی پریشانی سے آزاد ہو کر ایک الگ ہی طرح کا سفر کا تجربہ کریں گے۔ 
 انہوں نےبتایا کہ شروعات میں یہ سروس نئی دہلی، پرانی دہل،حضرت نظام الدین، دہلی چھاؤنی، دہلی سرائے روہیلا، غازی آباد اور گڑگاؤں ریلوے اسٹیشن سے سوار ہونے والے ریل مسافروں کے لیے دستیاب ہوگی۔ اس سروس سے نہ صرف مسافر کو فائدہ ہوگا بلکہ ریلوےکوبھی سالانہ ۵۰؍لاکھ روپےکے غیر کرایہ محصولات کے حصول کے ساتھ ہی ایک سال کی مدت کیلئ ءے ۱۰؍ فیصد کی حصہ داری بھی حاصل ہوگی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK