Inquilab Logo

جموں میں راج بھون اور سول سکریٹریٹ `نو فلائی زون قرار

Updated: July 09, 2021, 12:24 PM IST | Agency | Jammu

حکام کے مطابق حساس علاقوں میں ڈرونز کے گردش کرنے کے پراسرار واقعات اور ایئر فورس سٹیشن پر مبینہ ڈرون حملے کے پیش نظریہ اقدام کیا گیا

 Security arrangements were tightened.Picture:INN
جموں میں حفاطتی انتظامت مزید سخت کئے گئے۔۔تصویر :آئی این این

:جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں میں راج بھون اور سول سکریٹریٹ کو `نو فلائی زون قرار دیا گیا ہے۔یہ اقدام جموں میں ڈرونز کے گردش کرنے کے حالیہ پراسرار واقعات اور ایئر فورس سٹیشن پر مبینہ ڈرون حملے کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔ضلع مجسٹریٹ جموں انشل گارگ کی جانب سے جاری ایک حکم نامے کے مطابق راج بھون اور سول سکریٹریٹ کو `نو فلائی زون قرار دینے کا فیصلہ `قوم دشمن عناصرکے حالیہ ڈرون حملوں کے پیش نظر لیا گیا ہے۔
 حکم نامے میں لکھا ہے کہ `قوم دشمن عناصر کے حالیہ ڈرون حملوں نے سکیوریٹی  خدشات پیدا کئے ہیں۔ اس کے پیش نظر راج بھون اور سول سکریٹریٹ جموں کی فضائی حدود کو محفوظ بنانے کے اقدامات کرنا لازمی ہو گیا تھا۔لہٰذا راج بھون اور سول سکریٹریٹ جموں کی فضائی حدود کو نو فلائی زون قرار دیا جا رہا ہے۔ یعنی ان فضائی حدود میں ڈرونز اور فضا میں اڑنے والی دیگر چیزوں کی نقل وحرکت پر مکمل پابندی عائد کی جا رہی ہے۔
 حکم نامے میںخصوصی طور پر کہا گیا ہے کہ وہ علاقے یا مقامات جہاں لیفٹیننٹ گورنر کسی تقریب میں شرکت کرنے جائیں گے وہ بھی تقریب کے شروع سے اختتام تک `نو فلائی زون قرار پائیں گے۔اس میں مزید کہا گیا ہے کہ ایس ایس پی جموں اس حکم نامے کے نفاذ کو سختی سے یقینی بنائیں گے۔
 واضح رہے کہ جموں ایئر فورس سٹیشن پر گزشتہ ہفتے ایک مشتبہ ڈرون کے ذریعے ۲؍ بم گرائے گئے تھے جس کے نتیجے میں دو آئی اے ایف اہلکار زخمی اور ایک عمارت کو جزوی نقصان پہنچا تھا۔مرکزی وزارت داخلہ نے اس حملے کی تحقیقات کی ذمہ داری این آئی اے کو سونپی ہے جو اس تحقیقات میں لگے ہوئے ہیں۔تحقیقاتی ایجنسیوں کے عہدیداروں  کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ایئر فورس سٹیشن پر گرائےگئے بموں میں آر ڈی ایکس استعمال کیا گیا تھا۔ ان `بموں کو طاقتور بنانے کے لئے اس میںنائٹریٹ بھی شامل کیا گیا تھا۔اس حملے کے بعد جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع میں ڈرونز رکھنے، فروخت کرنے، ان کے استعمال اور ٹرانسپورٹیشن پر پابندی عائد کی گئی ہے۔اس کے علاوہ پولیس نے سرحدی علاقوں کے مکینوں میں کسی پراسرار ڈرونز کے متعلق بیداری پیدا کرنا شروع کر دی ہے۔
  مختلف ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ ریاست  کے ماحول کشیدہ کرنے  کیلئے اس طرح ڈرونز حملے پڑوسی ممالک کی ایما   اور ان امداد کے ذریعے کئے جارہے ہیں ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK