Inquilab Logo

راجستھان: کانگریسی ایم ایل اے جیسلمیر منتقل

Updated: August 01, 2020, 5:10 AM IST | Jaipur

خریدوفروخت کا خطرہ بڑھ گیا، کانگریس کے چیف وہپ پھر سپریم کورٹ پہنچے۔

Ashok Gehlot Photo: PTI
اشوک گہلوت۔ تصویر: پی ٹی آئی

راجستھان میں   اسمبلی اجلا س میں   تاخیر کے سبب اراکین اسمبلی کے خریدو فروخت کا خطرہ بڑھ جانے کے پیش نظر کانگریس نے اپنے اراکین اسمبلی جمعہ کو جیسلمیر منتقل کردیئے۔ اس بیچ پارٹی چیف وہپ ایک بار پھر سپریم کورٹ سے رجوع ہوگئے ہیں ۔ انہوں   نے راجستھان ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے جس میں  اسپیکر کو سچن پائلٹ سمیت ۱۹؍ اراکین اسمبلی کو نااہل قرار دینے کی کارروائی پر روک لگانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ مہیش جوشی نے ملک کی سب سے بڑی عدالت میں  داخل کی گئی پٹیشن میں  کہا ہے کہ سچن پائلٹ اوران کے حامی سازشانہ کارروائیوں  میں  ملوث ہوکر بنیادی طورپر بغاوت کے مرتکب ہوئے ہیں ۔ 
 خریدوفروخت کے خطرہ میں  اضافہ
  فوری طورپر اسمبلی اجلاس طلب کرنے سے گورنر کے انکار کے بعد کانگریس نے اپنے وفادار اراکین اسمبلی کو جیسلمیر منتقل کردیا ہے۔ یہ لوگ اب تک جے پور کے ایک ہوٹل میں  مقیم تھے۔ وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے دعویٰ کیاہے کہ اجلاس طلب کرنے میں  ہونے والی تاخیر کے بعد وفاداری تبدیل کرنے کیلئے اراکین اسمبلی کو پیش کی جارہی رقم میں  اضافہ ہوگیاہے۔ ۵؍ چارٹرڈ طیارو ں سے اراکین اسمبلی کو جیسلمیر منتقل کرنے کے ساتھ ہی ساتھ وزیراعلیٰ اشوک گہلوت، سینئر لیڈر اویناش پانڈے اور رندیپ سرجے والا بھی جیسلمیر منتقل ہوگئے ہیں ۔ 
 اراکین کو دھمکیاں  ملنے کاا لزام 
 گہلوت نے الزام لگایا ہے کہ اسمبلی اجلاس ۱۴؍ اگست کو طے ہونے کے بعد سے اراکین اسمبلی اوران کے اہل خانہ کو دھمکیاں  مل رہی ہیں اس کے علاوہ ان پر دباؤ بڑھایا جارہا ہے۔ جیسلمیر روانہ ہونے سے قبل جے پور ہوائی اڈے پر نامہ نگاروں سے گفتگو کرتےہوئے اشوک گہلوت نے وزیر داخلہ امیت شاہ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور الزام لگایاکہ وہ صرف اس ادھیڑ بن میں  رہتے ہیں کہ حکومت کیسے گرائی جائے۔ 
سپریم کورٹ میں  پٹیشن
  اس بیچ سپریم کورٹ میں  داخل کی گئی پٹیشن میں  چیف وہپ نے ہائی کورٹ کے فیصلے کو آئین کے دسویں  شیڈول کے خلاف قرار دیا ہے۔ یکے بعد دیگرے پیش آنےو الے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں  نے اراکین کی نااہلی کی کارروائی کا بھی دفاع کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK