Inquilab Logo

میرا روڈ : سیاہ قانون کیخلاف ریلی، مقامی ایم ایل اے کو میمورنڈم دیا گیا

Updated: February 24, 2020, 12:13 PM IST | Saeed Ahmed Khan | Mira Road

سیاہ قانون کے خلاف میراروڈ میں اتوار کو اعلیٰ حضرت گراؤنڈ سے مقامی ایم ایل اے گیتا جین کے گھر کے قریب تک ریلی نکالی گئی اور سی اے اے این پی آر اور این آرسی مخالف نعرے لگائے گئے۔

میرا روڈ میں حق گروپ کی جانب سے سی اے اے اور این آر سی کے خلاف نکالی گئی ریلی ۔ تصویر : انقلاب
میرا روڈ میں حق گروپ کی جانب سے سی اے اے اور این آر سی کے خلاف نکالی گئی ریلی ۔ تصویر : انقلاب

 میراروڈ : سیاہ قانون کے خلاف میراروڈ میں اتوار کو اعلیٰ حضرت گراؤنڈ سے مقامی ایم ایل اے گیتا جین کے گھر کے قریب تک ریلی نکالی گئی  اور سی اے اے این پی آر اور این آرسی مخالف نعرے لگائے گئے۔یہ ریلی حق گروپ کی جانب سے سٹیزن میرا بھائندر اگینسٹ سی اے این پی آر اور این پی آر نکالی گئی۔مظاہرین اپنے ہاتھوں میں الگ الگ نعرے والا پلے کارڈ لے کر مقامی ایم ایل اے کے گھر تک جانا چاہ رہے تھے لیکن پولیس نے انہیں پہلے ہی روک دیا۔ اس کے بعد ۱۰؍ رکنی وفد نے ایم ایل اے سے ملاقات کی اور ان کو میمورنڈم دے کریہ قانون واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ 
 اس احتجاجی ریلی کے دوران تقاریر نہیں کی گئیں۔ ایم ایل اے نے میمورنڈم لینے اور وفد کی باتیں سننے کے بعد یہ تسلیم کیا کہ اس سے لوگوں کو کافی پریشانی ہوگی اور ثبوت اکٹھا کرنےمیں شہریوں کو  دشواریوں کا سامنا کرنا ہوگا ۔ایم ایل اے سے ملنے گئے وفد میں صادق بادشاہ، ڈاکٹر عارف علی سید، شہناز شیخ، سہیل بنرجی، عطاء اللہ خان، ایڈووکیٹ ثناء دیشمکھ، اعیان شیخ، محمد صبور شیخ،  مہندر مالی، عاقب عسنوی اور شبانہ شیخ موجود تھے۔ اس کے علاوہ ان سیاہ قوانین کے خلاف ۳۰؍ ہزار دستخط بھی جمع کئے گئے تھے اسے بھی ایم ایل اے کے ہاتھوں حکومت تک پہنچایا گیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK