Inquilab Logo

پاسوان نے بی جے پی کو بہارمیں نفرت سے گریزکا مشورہ دیا

Updated: February 17, 2020, 10:14 AM IST | Agency | New Delhi

دہلی اسمبلی الیکشن میں  بی جے پی کی شرمناک شکست سےاس کی اتحادی پارٹیاں بھی فکرمند ہوگئی ہیں۔ این ڈی اے کی رکن لوک جن شکتی پارٹی کے لیڈر اور مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان نے کہا ہے کہ بہاراسمبلی الیکشن کے دوران زبان پر قابو رکھا جانا چاہئے۔

 امیت شاہ اور پاسوان ۔ تصویر : آئی این این
امیت شاہ اور پاسوان ۔ تصویر : آئی این این

   نئی دہلی : دہلی اسمبلی الیکشن میں  بی جےپی کی شرمناک شکست  سےاس کی اتحادی  پارٹیاں بھی فکرمند ہوگئی ہیں۔  این ڈی اے کی رکن  لوک جن شکتی پارٹی کے لیڈر اور مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان نے کہا ہے کہ بہاراسمبلی الیکشن کے دوران زبان پر قابو رکھا جانا چاہئے۔
   بہار میں اسی سال کے اواخر میں اسمبلی الیکشن ہونے ہیں۔  یہاں بی جےپی کی دونوں اتحادی پارٹیاں ایل جے پی اور جے ڈی یو مسلم ووٹوں کی بھی دعویدار رہتی ہیں۔ دہلی  کی انتخابی مہم کے دوران جس طرح کی زہر افشانی ہوئی ہے  اس کی وجہ سے بی جے پی  کے ساتھ ہی ساتھ اس کی اتحادی پارٹیوں کو بھی نقصان اٹھانا پڑسکتا ہے۔  رام ولاس پاسوان کے مطابق ’’بہار اسمبلی الیکشن علاقائی ترقی کے موضوعات پر لڑا جائے گا۔‘‘ دلچسپ بات یہ ہے کہ بی جےپی اسمبلی الیکشن تو دور کی بات ہے کہ میونسپل اور بلدیاتی انتخابات میں بھی قومی موضوعات اور پاکستان کا ذکرچھیڑے بغیر اپنی انتخابی مہم مکمل نہیں کر پاتی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK