Inquilab Logo

رمضان : اب تک مسجد نبویؐ میں ایک کروڑ۰ ۴؍ لاکھ افراد کا خیر مقدم

Updated: April 25, 2022, 11:37 AM IST | Agency | Medina

ریا ض الجنہ میں بھی لاکھوں زائرین نے نمازیں اداکیں۔زائرین کو ہرممکن سہولت فراہم کی جا رہی ہے

People are praying in Masjid Nabavi.Picture:INN
مسجد نبوی ؐمیںلوگ نماز ادا کررہےہیں۔ ۔ تصویر: آئی این این

سعودی عرب میں مسجد نبوی ؐکے امور کی جنرل پریذیڈنسی  کے مطابق   رمضان المبارک کے آغاز سے اب تک ایک کروڑ 
۴۰؍ لاکھ  زائرین اور نمازیوں کا خیرمقدم کیا گیا ہے جبکہ  ریاض الجنہ میں لاکھوں زائرین نے نمازیں ادا کی ہیں۔  یاد رہے کہ اس سے قبل مسجد نبویؐ کے انتظامیہ نے کہا تھا کہ رمضان المبار کے پہلے عشرے کے دوران ۶۰؍لاکھ سے زائد نمازی اور زائرین مسجد نبویؐ پہنچے  تھے۔بیان کے مطابق پہلے عشرے کے دوران۶۳؍ لاکھ۹۸؍ ہزار ۵۰۲؍ سے زائد زائرین اورایک لاکھ ۳۲؍ ہزار ۳۴۵؍ سے  زائد افراد نے ریاض الجنہ میں نمازیں   ادا کی ہیں۔ پریذیڈنسی کے مشیر برائے ایگزیکٹیو اور فیلڈ افیئرز عبدالعزیز بن علی الایوبی نے ایک بیان میں کہا کہ مملکت کے اندر اور بیرون ملک سے زائرین اور نمازیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے ساتھ مسجد کا عملہ اور انتظامی ایجنسیوں کی مشترکہ کوششوں سے زائرین کی مسجد میں آمد ورفت کو آسان بنایا گیا ہے۔انتظامیہ اور ماتحت ادارے۲۴؍ گھنٹے کام کرتے ہیں۔ رمضان میں یہ کوششیں دو گنی ہو جاتی ہیں۔ لاکھوں زائرین کو ہرممکن سہولت فراہم کی جا رہی ہے جبکہ حفاظتی اقدامات کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK