Inquilab Logo

روی شنکر پرساد نے کہا کہ شاہین باغ میں مودی کی مخالفت ہو رہی ہے

Updated: January 27, 2020, 5:00 PM IST | Agency | New Delhi

مرکزی وزیر اور بی جے پی لیڈر روی شکر پرساد نے کہا کہ شاہین باغ میں شہریت ترمیمی قانون کی نہیں بلکہ وزیر اعظم نریندر مودی کی مخالفت ہو رہی ہے۔

روی شنکر پرساد ۔ تصویر : آئی این این
روی شنکر پرساد ۔ تصویر : آئی این این

نئی دہلی : مرکزی وزیر اور بی جے پی لیڈر روی شکر پرساد نے کہا کہ شاہین باغ میں شہریت ترمیمی قانون  کی نہیں بلکہ وزیر اعظم نریندر مودی کی مخالفت ہو رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ ہم نے بار بار بتایا ہے کہ شہریت ترمیمی قانون سے کسی کی شہریت نہیں چھینی جائے گی۔اس ملک کا ہر مسلم شہری عزت کے ساتھ اس ملک میں رہتا ہے اور رہے گا۔
ٹکڑے ٹکڑے گروہ کی حمایت
مرکزی وزیر نے کہا کہ شاہین باغ اب ایک علاقہ نہیں ہے، یہ ایک نظریہ ہے، جہاں ہندوستانی جھنڈے کا استعمال ان افراد کو چھپانے کیلئے کیا جا رہا ہےجو ملک کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں، ٹکڑے ٹکڑے گینگ اس کی حمایت کر رہاہے۔ کیا دہلی میں ایسے افراد کو جگہ ملنی چاہئے،جو آسام کو ہندوستان سے الگ کرنے کی بات کر رہے ہیں۔
زبردستی سڑک گھیرنے والوں کو بولنے کا حق
آج کل سنویدھان پر بحث بہت ہوتی ہے، سنویدھان میں بولنے کا حق بھی ہے، لیکن یہ حق کیا صرف ان افراد کیلئے ہے جو زبردستی سڑک گھیرے ہوئے ہیں لیکن وہ لاکھوں افراد جو پریشان ہیں، لیکن چُپ ہیں، کیا انہیںبولنے کا حق نہیں ہے؟
کانگریس اور عام آدمی پارٹی پر نشانہ
کانگریس اور عام آدمی پارٹی پر نشانہ بناتے ہوئے روی شنکر پرساد نے کہاکہ راہل گاندھی اور کیجریوال خاموش ہیں، لیکن ان کے لوگ خوب بول رہے ہیں، منیش سسودھیا کہتے ہیں کہ ہم شاہین باغ کے ساتھ ہیں۔ کانگریس کے دگ وجے سنگھ اور منی شنکر ایر نے وہاں جا کر کیا کیا بولا ہے ،آپ سبھی کو معلوم ہے۔میں کانگریس کے لوگوں کو ایک بات صاف طور پر کہنا چاہتا ہوں کہ اب اس ملک کو تقسیم نہیں ہونے دیا جائےگا۔اگر کوئی ایسا کرے گا تو اس کیخلاف سخت کارروائی کی جائےگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK