Inquilab Logo

امریکہ میں ویکسین جلد تقسیم کرنے کی سفارش

Updated: December 12, 2020, 4:06 AM IST | Washington

امریکہ میں کورونا وائرس کے سبب بڑھتی اموات کے پیش نظر فوڈ ینڈ ڈرگس ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) کے ایک خصوصی پینل نے طویل ویکسین کو ہنگامی بنیاد پر استعمال کی منظوری دے دی ہے۔

For Representation Purpose Only. Photo INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

امریکہ میں کورونا وائرس کے سبب بڑھتی اموات کے پیش نظر فوڈ ینڈ ڈرگس ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) کے ایک خصوصی پینل نے طویل ویکسین کو ہنگامی بنیاد پر استعمال کی منظوری دے دی ہے۔ تاہم حتمی منظوری ایک سے دو روز میں ملنے کا امکان ہے۔ لگ بھگ نو گھنٹوں تک پینل نے امریکی دوا ساز کمپنی فائزر اور جرمن کمپنی بائیو اینڈ ٹیک کی کورونا ویکسین کے استعمال اور اس کے اثرات پر مشاورت کی۔ایف ڈی اے کے ۲۲؍ رکنی پینل نے ان سوالات پر غور کیا کہ آیا ویکسین سے متعلق تمام سائنسی شواہد موجود ہیں ؟ اس کے استعمال کے کیا فوائد اور کیا خطرات ہو سکتے ہیں ؟مشاورت کے بعد پینل کے ۱۷؍ اراکین نے ویکسین کے ہنگامی استعمال کے حق میں ووٹ دیا جبکہ چار اراکین نے اس کی مخالفت کی اور ایک رکن نے اس پر کوئی مؤقف نہیں اپنایا۔ویکسین کی مخالفت کرنے والےاراکین نے کہا کہ ویکسین کے تجربے کے دوران اٹھارہ سال سے کم عمر کے رضاکار بچوں کی تعداد بہت کم تھی۔ اس لئے کم عمر افراد پر اس کے اثرات سے متعلق خدشات موجود ہیں ۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے برطانیہ نے فائزر کی اسی ویکسین کی منظوری دی تھی جس کے بعد اسے ہنگامی بنیاد پر استعمال بھی کیا جا رہا ہے۔ ادھر امریکہ نے خود ہی یہ ویکسین تیار کروائی ہے لیکن اب تک اس کا استعمال نہیں ہو سکا ہے 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK