Inquilab Logo

کووِڈسے متاثر معیشت میں بحالی کے آثار کے درمیان بجٹ کی تیاری جلد شروع ہوگی

Updated: September 21, 2021, 11:41 AM IST | Agency | New Delhi

بجٹ کی تیاریوں کے تعلق سےمیٹنگیں ۱۲؍ اکتوبر سے شروع ہوجائیں گی جن میںطلب ، روزگار اور مجموعی گھریلو پیداوار میں نمو جیسے اہم مسائل موضوع بحث رہیں گے

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

:وزارت خزانہ۱۲؍ اکتوبر  سے ۲۳۔۲۰۲۲ء کا سالانہ بجٹ تیار کرنے کی مشق شروع کرے گی۔ کووِڈسے متاثر ہندوستانی معیشت میں بحالی کے آثار کے درمیان بجٹ کی تیاری شروع ہو جائے گی۔اس بجٹ میں توجہ طلب ، روزگار اور  مجموعی گھریلو پیداوار میں نمو جیسے اہم مسائل پر مرکوز رہے گی۔ وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کا یہ چوتھا بجٹ ہوگا۔
میٹنگوں کا دور۱۲؍ اکتوبر۲۰۲۱ء  سے شروع ہوگا
 بجٹ ڈویژن کے بجٹ سرکیولر۲۳۔۲۰۲۲ء کے مطابق ما قبل بجٹ میٹنگیں۱۲؍ اکتوبر۲۰۲۱ء سے شروع ہوں گی۔۲۳۔۲۰۲۲ء کے بجٹ کے تخمینےکو مالیاتی سیکریٹری ، دیگر سیکریٹریوں اور مالیاتی مشیروں کے ساتھ بجٹ پر بات چیت مکمل کرنے کے بعد حتمی شکل دی جائے گی۔ یہ ملاقاتیں نومبر کے دوسرے ہفتے تک جاری رہیں گی۔
 سرکیولر کے مطابق ، تمام اخراجات کی حدیں ، بشمول مرکزی شعبے اور مرکز کی اسپانسر کردہ اسکیموں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ہر قسم کے اخراجات اور منتخب اسکیموں/منصوبوں کیلئے نظر ثانی شدہ تخمینہ۲۲۔۲۰۲۱ء  اور محصول اور سرمایہ کے اخراجات کیلئے بجٹ کا تخمینہ۲۳۔۲۰۲۲ء الگ سے بیان کیا جا سکتا ہے۔ ۲۳-۲۰۲۲ء کے بجٹ تخمینوں کیلئے مرکزی حکومت کے دیگر اخراجات کے لیے مختص  رقوم کو حتمی شکل دی جائے گی۔
بجٹ کیا ہے؟
 جس طرح ہمیں اپنا گھر چلانے کے لیے بجٹ کی ضرورت ہے ، اسی طرح ملک چلانے کے لیے بھی بجٹ کی ضرورت ہے۔ ہم اپنے گھر کے لیے جو بجٹ بناتے ہیں وہ عام طور پر ایک ماہ کے لیے ہوتا ہے۔ اس میں ہم حساب کرتے ہیں کہ ہم نے اس مہینے میں کتنا خرچ کیا اور کتنا کمایا۔ اسی طرح ملک کا بجٹ بھی کیا جاتا ہے۔ اس میں سال کے اخراجات اور آمدنی کے حسابات ہوتے ہیں۔
بجٹ میں کیا ہوتا ہے؟
 حکومت بجٹ میں تین قسم کے اعداد و شمار دیتی ہے۔  ایک بجٹ کا تخمینہ  یا ا ندازہ، نظرثانی شدہ تخمینہ اور اصل ۔ اب آئیے سمجھتے ہیں کہ یہ تینوں کیا ہیں۔
 بجٹ کا تخمینہ: یہ اگلے سال کا ہوتا ہے۔اس بار۲۲۔۲۰۲۱ء کے بجٹ کا تخمینہ بتایا جائے گا۔ یعنی اس میں حکومت۲۲۔۲۰۲۱ ء میں کمائی اور اخراجات کا تخمینہ دیتی ہے۔
 نظرثانی شدہ تخمینہ: یہ پچھلے سال کا  ہوتاہے۔۲۱۔۲۰۲۰ء  کا نظر ثانی شدہ تخمینہ بجٹ میں بتایا جائے گا ۔ یعنی حکومت نے گزشتہ بجٹ میں جو تخمینہ لگایا تھا اس تخمینے کے مطابق ، کتنا آمدنی ہوئی اور کتنا خرچ کیا گیا۔ نظر ثانی شدہ تخمینہ بجٹ کے تخمینے سے کم یا زیادہ ہو سکتا ہے۔
 اصل: یہ دو سال پہلے کا ہوتا ہے۔ اس بار۲۰۔۲۰۱۹ء کا اصل  یا اکچوئل بجٹ  میں بتایا جائے گا۔ یعنی۲۰۔۲۰۱۹ء میں حکومت کی آمدنی کتنی ہوئی اور اخراجات کتنے ہوئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK