Inquilab Logo

زیورات لوٹنے کیلئے رشتہ دار اور ماں کو بیٹے نے گولی ماری تھی

Updated: March 02, 2021, 11:56 AM IST | Ejaz Abdul Ghani | Kalyan

ملزم نے۲۰؍ تولے کا ہار لوٹنے کےلئے ۴؍دنوں تک گولی چلانے کی مشق کی تھی

Pawan Mahatre
ملزم پوون مہاترے اسپتال میں زیر علاج ہے۔

گزشتہ ہفتہ ساپرڈے گاؤں میں ہو نے والی خونی واردات کے کلیدی ملزم نے اپنا بیان بدل کر پولیس کے ہوش اڑا دیئے ہیں۔ اس سے قبل ملزم نے ناجائز تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی چچی سُورنا گوڈے اور ماں بھارتی مہاترے کو گولی مار نے کا اعتراف کیا گیا تھا نیز اپنا جرم چھپانے کیلئے اپنے آپ کو بھی زخمی کر نے کی بات قبول کی تھی تاہم اتوار کو کھڑک پاڑہ پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ ملزم نے متوفی خاتون کے گلے میں موجود ۲۰؍ تولہ سونے کا ہار لوٹنے کیلئے اُس پر گولی چلائی تھی ۔ چونکہ ملزم کی ماں  اس واقعہ کی چشم دید گواہ تھی اس لئے اُس پر بھی گولی داغ دی۔ پولیس کے مطابق ملزم نے ریوالور چلانے کیلئے ۴؍ دن تک مشق کی تھی۔ 
  معاملہ کیا ہے
     ۲۱؍ فروری کی شب ساڑ ھے ۱۲؍ بجے کے قر یب ساپرڈے گاؤں میں ایک نوجوان کی ہلدی کی رسم چل رہی تھی ۔ سبھی لوگ اس پرو گرام میں مصروف تھے کہ اچانک پوون مہاترے( ۲۱) نے اپنی چچی سورنا گوڈے ( ۳۶) کو گولی مار دی۔ اس در میان جب اُس کی ماں بھارتی مہاترے نے مداخلت کر نے کی کوشش کی تو اُسے بھی گولی مار کر زخمی کردیانیز اپنا جرم چھپانے کیلئے پوون مہاترے نے اپنے آپ کو بھی زخمی کر لیا۔ اس واردات کے بعد سور نا گوڈے نے دوران علاج دم توڑ دیا جبکہ بھارتی مہاترے کا ایک نجی اسپتال میں علاج چل ر ہا ہے۔
  کھڑک پاڑہ پولیس نے چند گھنٹوں کی تفتیش کے بعد ہی ملزم پوون مہاترے کو گرفتار کر لیا تھا جس کے بعد ڈی سی پی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ پوون مہاترے کے اپنی چچی کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے۔ اہل خانہ کو دونوں کے رشتہ کے بارے میں پتہ نہ چلے اس لئے پوون مہاترے نے سور نا گوڈے کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔
   واقعہ نے نیا موڑ لیا
 واردات کو گزرے ایک ہفتہ بعدکھڑک پاڑہ پولیس کو تفتیش میں ایک نیا سر اغ ملا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم پوون مہاترے نے اپنے پہلے اقبالیہ بیان میں فر ضی کہانی بیان کی تھی۔ دراصل ہلدی کی رسم کے دوران پوون مہاترے نے سور نا گوڈے کو کسی بہانے  اپنےگھر لے  گیا اور وہاں اُس کے گلے میں موجود ۲۰؍ تولہ سونے کا ہار جبراً چھین لیا اور گولی چلا دی ۔ یہ واقعہ پوون کی والدہ بھارتی مہاترے نے دیکھا تو اُس پر بھی فائرنگ کردی۔ پوون مہاترے نے اُسی رات ایک اور خاتون کو لوٹنے کی کوشش کا منسوبہ بنایا تھا مگر وہ ہلدی کی رسم میں مصروف ہو نے کی وجہ سے بچ گئی۔
  کھڑ ک پاڑہ پولیس کے مطابق پوون مہاترے نے مد ھیہ پردیش سے آنے والے ایک نوجوان سے ریوالور خریدی تھی اور کلیان کے رونق سٹی پرو جیکٹ کے قریب ۴؍ دن تک گولی چلانے کی مشق کی تھی۔ پولیس نے ملزم کے قبضہ سے ۲۰؍ تولہ سونے کا ہار ضبط کر لیا ہے۔ 

kalyan Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK