Inquilab Logo

سیوڑی کےٹی بی اسپتال میں داخل کرنےکےبعد ۱۵؍مریضوں کےرشتہ دار لوٹ کر ہی نہیں آئے

Updated: August 26, 2022, 10:13 AM IST | saadat khan | Mumbai

آرٹی آئی میں۵؍سال کی رپورٹ،۴۶۸؍مریض اسپتال سے فرار ہوگئے

TB Hospital, Suri
سیوڑی کا ٹی بی اسپتال

 آر ٹی آئی رپورٹ کےمطابق گزشتہ ۵؍سال میں سیوڑی ٹی بی اسپتال میں علاج کیلئے آنے والے ۱۵؍ مریضوںکےرشتے دارانہیں اسپتال داخل کروانے کے بعد لوٹ کر نہیں آئے ہیں۔ ۴۶۸؍ مریض ایسے ہیں جوبغیر بتائے اسپتال سےفرار ہوگئے ہیں جبکہ ۳؍ہزار ۱۲؍ مریضوں نےڈسچارج اگینسٹ میڈیکل ایڈوائس اور انسی ڈنس آف لیونگ اگینسٹ میڈیکل ایڈوائس کے تحت اسپتال سے رخصت لی ہے۔آر ٹی آئی رضاکار چیتن کوٹھاری نے یکم جولائی کو سیوڑی ٹی بی اسپتال انتظامیہ سے یہاں گزشتہ ۵؍ سال میں علاج کیلئے آنےوالے مریضو ں سےمتعلق معلومات طلب کی تھی۔ اس میںان مریضوںکی تفصیل طلب کی گئی تھی جن کےرشتے دار ایک مرتبہ اپنے عزیز کویہاں علاج کیلئے داخل کروانےکےبعد لوٹ کر نہیں آئے  ہیں۔ساتھ ہی ان مریضوں  کے  بارے  میں بھی معلومات مانگی تھی جو دوران علاج بغیر بتائے اسپتال سےفرار ہوگئےہیں ۔ علاوہ ازیں ان مریضو ں کی تعداد بھی فراہم کرنےکی درخواست کی تھی جنہوں نے ڈسچارج اگینسٹ میڈیکل ایڈوائس اور انسی ڈینس آف لیونگ اگینسٹ میڈیکل ایڈوائس کے تحت اسپتال سے رخصت لی ہے۔
 اسپتال انتظامیہ نےآر ٹی آئی رضاکار کو اس تعلق سے جو معلومات فراہم کی ہے اس کےمطابق گزشتہ ۵؍ سال میں علاج کیلئے آنے والے ۱۵؍ مریضوں کے رشتےدار انہیں اسپتال داخل کروانےکےبعد لوٹ کر نہیں آئےہیں۔ ۴۶۸؍مریض ایسے ہیں جوبغیر بتائےاسپتال سےفرار ہوگئے ہیں جبکہ ۳؍ہزار ۱۲؍ مریضوں نے ڈسچارج اگنسٹ میڈیکل ایڈوائس اور انسی ڈینس آف لیونگ اگینسٹ میڈیکل ایڈوائس کے تحت اسپتال سے رخصت لی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK