Inquilab Logo

ریلائنس انڈسٹریزبل گیٹس کی بریک تھروا نرجی میں۳۷۲؍ کروڑ روپےکی سرمایہ کاری کرےگی

Updated: November 14, 2020, 12:20 PM IST | Agency | Mumbai

مکیش امبانی کی ریلائنس انڈسٹریز لمیٹیڈ (آر آئی ایل) امریکہ کی بریک تھرو انرجی وینچرس لمیٹیڈ (بی ای وی) میں تقریباً ۵۰؍ ملین امریکی ڈالر( تقریباً ۳۷۲؍ کروڑ روپے) کی سرمایہ کاری کرے گی۔

Mukesh Ambani .Picture :INN
مکیش امبانی ۔ تصویر:آئی این این

مکیش امبانی کی ریلائنس انڈسٹریز لمیٹیڈ (آر آئی ایل) امریکہ کی بریک تھرو انرجی وینچرس لمیٹیڈ (بی ای وی) میں تقریباً ۵۰؍ ملین امریکی ڈالر( تقریباً ۳۷۲؍ کروڑ روپے) کی سرمایہ کاری کرے گی۔ واضح رہے کہ مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس اس امریکی کمپنی   کے نگراں ہیں۔بی ای وی کلیمنٹ بحران کے حل کے لئے فنڈز اکٹھا کررہا ہے۔ یہ فنڈ صاف توانائی کے حل کی تائید کے لئے استعمال ہوگا۔ 
 آر آئی ایل نے کہا ہے کہ اس سرمایہ کاری سے متعلق دونوں کمپنیوں کے مابین ایک معاہدہ طے پایا ہے۔ ریگولیٹری فائلنگ کے مطابق آر آئی ایل نے بریک تھرو انرجی میں  تقریباً۵ء  بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا وعدہ کیا ہے جو۵۰؍ ملین سرمایہ کاری کا ایک حصہ ہے۔ باقی سرمایہ کاری اگلے۸؍ سے ۱۰؍ سالوں میں قسطوں میں کی جائے گی۔ ذرائع  کے مطابق اس لین دین کو مکمل کرنے کے لئے  آر بی آئی کی منظوری ضروری ہے کیونکہ یہ سرمایہ کاری  تجارتی لین دین سے متعلق نہیں ہے۔ اور نہ ہی اس میں آر آئی ایل کے پروموٹر اور گروپ کمپنیوں کی کوئی دلچسپی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مکیش امبانی ایک طویل عرصے سے صاف ستھرا توانائی کے ذرائع کی وکالت کررہے ہیں اس لئے اس سمت میں   یہ سرمایہ کاری  جارہی ہے۔کلین انرجی سلوشن  کیلئے ہندوستان بھی پُرعزم ہے۔ امبانی کے اقدام سے اسے  مزید تحریک ملی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK