Inquilab Logo

ریلائنس جیو نے ’جیو کرکٹ پلے الانگ‘ لانچ کیا

Updated: September 21, 2020, 9:17 AM IST | Agency | New Delhi

انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ مداح بھی میچ میں اپنا کھیل دکھا سکیں اس کے لئے ریلائنس جیو نے ’ جیو کرکٹ پلے الانگ ‘ لانچ کیا ہے

jio play along
جیو پلے الانگ

 انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ مداح بھی میچ میں اپنا کھیل دکھا سکیں اس کے لئے ریلائنس جیو نے ’ جیو کرکٹ پلے الانگ ‘ لانچ کیا ہے۔ تاہم ، سنیچر کے روز  سے  آئی پی ایل کورونا وائرس کی وجہ سے ملک میں نہ ہوکر متحدہ عرب امارات میں کھیلا جارہا ہے ۔ ہر چوکے چھکے کے ساتھ ملک کے گھروں میں کرکٹ مداحوں کا شور بتا دیتا ہے کہ آئی پی ایل شروع ہوگیا ہے۔ لوگ میچ دیکھنے کے لئے بڑی تعداد میں ورچوول جڑتے ہیں ۔ آئی پی ایل۵۳؍ روز تک کھیلا جائے گا۔ بڑی تعداد میں ناظرین ٹی وی  کے سامنے موجود رہتے ہیں۔ کمپنیاں بھی اس موقع کو ہاتھ سے نہیں جانے دینا چاہتی۔ آئی پی ایل میں کھلاڑیوں کے ساتھ ناظرین بھی میچ میں اپنا کھیل  دکھا سکے اس کے لئے ریلائنس جیو نے ’جیو کرکٹ پلے الانگ‘ لانچ کیا ہے۔ جیو کرکٹ پلے الانگ دراصل کرکٹ میچ کے ساتھ ساتھ چلنے والا ایک گیم ہے جس میں جیو گاہک ہر بال پر اپنے علم کے مطابق جواب دیں گے اور انعام جیتیں گے۔جیو کرکٹ پلے الانگ گیم کو مائی جیو ایپ میں جیو اینگیز سیکشن  کے ذریعہ کھولا جاسکتا ہے۔ جیو صارفین اور جو اس کے گاہک نہیں ہیں دونوں ہی اس میں حصہ لے سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK