Inquilab Logo

ریلائنس جیو کا امریکہ میں۵؍جی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ ، مقابلہ کیلئے تیار

Updated: October 22, 2020, 10:20 AM IST | Agency | New Delhi

چینی کمپنی ہواوے کو ٹکر دینے کی کوشش ، غیر ملکی کمپنیاں فائیو جی کیلئےریلائنس جیو کو اپناسکتی ہیں، امریکہ میں کوالکوم سے معاہدہ ہے

mukesh ambani
مکیش امبانی نے ملک میں فائیو جی سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے

مکیش امبانی کی ملکیت والی  ریلائنس جیونے ۵؍جی ٹکنالوجی کا کامیاب تجربہ کے بعد چینی کمپنی ہواوے کو سخت مقابلہ دینےکیلئے تیار ہے۔منگل کو امریکہ میں  جیو کی ۵؍جی ٹکنالوجی کا کامیابی کے ساتھ تجربہ کیا گیا۔ کورونا کی وجہ سے بہت سے ممالک نے چینی کمپنی ہواوے پر پابندی عائد کردی ہے۔ ایسے حالات  میں گھریلو وسائل سے تیار ریلائنس جیو کا ۵؍ جی ٹکنالوجی کا کامیاب  تجربہ  کے بعد چینی کمپنی ہواوے کے لئے یہ ایک بڑا جھٹکا سمجھا جا رہا ہے۔ توقع ہے کہ ہواوے پر پابندی کی وجہ سے بڑی تعداد میں غیر ملکی کمپنیاں اور حکومتیں ۵؍ جی ٹکنالوجی کیلئے  جیو کو اپنا سکتی ہیں۔ریلائنس جیوامریکی ٹکنالوجی کمپنی کوالکوم کے اشتراک سے اپنی۵؍جی ٹکنالوجی اور امریکہ سے متعلقہ مصنوعات کی جانچ کررہی ہے۔
 امریکہ کے سان ڈیاگو میں ایک  ورچوئل  پروگرام میں ریلائنس جیو کے چیئرمین میتھیو اومن نے۵؍جی ٹکنالوجی کا کامیاب تجربہ کا اعلان کیا۔ میتھیو اومن  نے کہا کہ کوالکوم اور ریلائنس کی ذیلی تنظیمیں ریڈیسس کے ساتھ مل کر فائیو جی ٹکنالوجی اور متعلقہ مصنوعات پر کام کر رہی ہیں تاکہ اسے جلد ہی ہندوستان میں لانچ کیا جائے۔ریلائنس جیو نے کوالکوم کے ساتھ مل کر کچھ  ایسے ۵؍جی  پروڈکٹس  تیار   کئےہیں جنہیںایک ہزار ایم بی پی ایس سے زیادہ کی رفتار  پر پرکھا کیا گیا ہے۔ 
 تجربہ کیلئے ریلائنس جیونے ۵؍جی ٹیکنالوجی مہیا کرائی ہے۔مکیش امبانی نے تین مہینے قبل ریلائنس  انڈسٹریز کی جنرل میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ریلائنس جیو کی ۵؍ جی ٹکنالوجی تیار کرنے کا  اعلان  کیا تھا۔ اس دیسی ٹکنالوجی کو ملک کو سونپتے ہوئے مکیش امبانی نے کہا تھا کہ۵؍ جی اسپکٹرم دستیاب ہوتے ہی ریلائنس جیو۵؍جی ٹکنالوجی کا  تجربہ کرنے کے لئے تیار ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK