Inquilab Logo

جیو ٹاورس کے نشانہ بنائے جانے پر ریلائنس پریشان

Updated: January 05, 2021, 9:20 AM IST | Agency | New Delhi

زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے احتجاج کی مار جھیل رہی ریلائنس انڈسٹریز نے اب عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔ کمپنی نے جیو کے ٹاورس کو نقصان پہنچانے کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کورٹ سے اپیل کی ہے کہ وہ حکومت کواس کی املاک کے تحفظ کا حکم دے۔

Jio Tower - Pic : INN
جیو ٹاور ۔ تصویر : آئی این این

زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے احتجاج کی مار جھیل رہی ریلائنس انڈسٹریز  نے اب عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔ کمپنی نے جیو کے ٹاورس کو نقصان پہنچانے کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کورٹ سے اپیل کی ہے کہ وہ حکومت کواس کی املاک کے تحفظ کا حکم دے۔کمپنی نے ساتھ ہی  کورٹ میں صفائی بھی کی ہے کہ کنٹریکٹ فارمنگ کے شعبے میں داخل ہونے کا اس کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ 
  جس طرح مودی سرکار نے تینوں زرعی بل پاس کئے ہیں اوران میں مبینہ طورپر کارپوریٹ گھرانوں کے مفادات کو ترجیح دی ہے اس کی وجہ سے پورے ملک میں یہ تاثر ہے کہ حکومت اڈانی اور ریلائنس کو فائدہ پہنچانا چاہ رہی ہے۔اس کی وجہ سے کسانوں نے نہ صرف جیو کے سم کارڈس کے بائیکاٹ کی تحریک چھیڑ رکھی ہے بلکہ برہم کسانوں کی جانب سے جیو کے ٹاورس کو نشانہ بنانے،ان کی بجلی کاٹ دینے یا  انہیں نقصان پہنچانے  کے متعدد واقعات پیش آرہے ہیں۔ صرف پنجاب میں جیو کے ۹؍ ہزار ٹاورس میں سے ۱۵۰۰؍ کو نقصان پہنچایا جاچکاہے۔ ریلائنس  نے عدالت سے اپیل کی ہے کہ وہ حکومتوں  کوفوری طور پر ہدایت دے کہ ریلائنس کی املاک کو مزید نقصان نہ پہنچنے پائے۔ کمپنی نے ایک بیان میں  یہ بھی واضح کیا ہے کہ ’’ریلائنس انڈسٹریز یا اس کی کسی کمپنی نے نہ ماضی میں کارپوریٹ یا کنٹریٹ فارمنگ کی ہے اور مستقبل میں اس کا ایسا کوئی منصوبہ ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK