Inquilab Logo

ریلائنس اب پلاسٹک کے کوڑے سے سڑکیں بنائے گی

Updated: January 30, 2020, 12:58 PM IST | Agency | Mumbai

ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ جلد ہی پلاسٹک سے سڑک بنانے کے پروجیکٹ پر کام شروع کرنے جارہی ہے۔

 ریلائنس اب پلاسٹک کے کوڑے سے سڑکیں بنائے گی ۔ تصویر : آئی این این
ریلائنس اب پلاسٹک کے کوڑے سے سڑکیں بنائے گی ۔ تصویر : آئی این این

 ممبئی : ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ جلد ہی پلاسٹک سے سڑک بنانے کے پروجیکٹ پر کام شروع کرنے جارہی ہے۔ اس کیلئےنیشنل ہائی وے اتھاریٹی آف انڈیا اور ریاستوں کے ساتھ کمپنی معاہدے کرے گی۔ معاہدے ہوجانے کے بعد یہ پروجیکٹ لانچ کیا جائے گاجس کے ذریعہ کئی ہزار کلومیٹر سڑک پلاسٹک سے بنائی جائے گی۔ پلاسٹک سے سڑک بننے سے ان کی عمر کافی بڑھ جائے گی۔وہیں ایسی سڑکوں کی دیکھ بھال کرنے کا خرچھ بھی کم ہوگا۔ ریلائنس کیری بیگ اور اسنیکس ریپر کے طور پر استعمال ہونے وال ہلکی پلاسٹک کو چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر اور بیٹومن کے ساتھ ملاکر سڑک بنانا چاہتی ہے، جو لمبے وقت تک ٹکیں۔کمپنی پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر ایسے منصوبے پر اسے کئی پروجیکٹوں میں استعمال کرچکی ہے۔ اس نے رائے گڑھ ضلع میں اس سے تقریب ۴۰؍کلومیٹر لمبی سڑک بنائی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK