Inquilab Logo

کورونا بحران کے دوران ریلائنس کے منافع میں گراوٹ

Updated: July 28, 2021, 2:17 PM IST | Agency | Mumbai

؍۷؍ فیصد کی مجموعی گراوٹ ، کمپنی کے ریٹیل بزنس پر بھی اس کا کافی اثر ہوا ہے ،منافع ۱۲؍ ہزار کروڑ روپے رہ گیا

Mukesh Ambani. Picture:INN
ریلائنس انڈسٹریز کے مالک مکیش امبانی ۔تصویر: آئی این این

پیٹرولیم سے لے کر ٹیلی مواصلات تک کا کاروبار کرنے والی ملک کی سب سے بڑی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کا مجموعی خالص منافع رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ۷؍ فیصد کم ہو کر ۱۲؍ ہزار ۲۷۳؍کروڑ روپے رہ گیا۔ کووڈ وبا کی دوسری لہر کا کمپنی کے خردہ کاروبار پر بھی  کافی اثر پڑا ہے اور ممکنہ طور پر اسی کی وجہ سے کمپنی کےمجموعی منافع میں کمی آئی ہے۔ 
  اس سلسلے میںکمپنی نے شیئر  مارکیٹ کو دی گئی معلومات میں کہا کہ اس سے قبل مالی سال ۲۰۲۰ء کی اسی سہ ماہی میں اس کا مجموعی خالص منافع۱۳؍ ہزار ۲۳۳؍کروڑ روپے تھا۔  ان  نتائج کی وجہ سے کمپنی کے شیئرس میں بھی معمولی  گراوٹ درج کی گئی تھی لیکن بعد میں اس نے ریکور کرلیا۔ کمپنی کی آپریٹنگ آمدنی اس سال کی سہ ماہی میں بڑھ کر ایک لاکھ ۴۴؍ ہزار ۳۷۲؍ کروڑ  روپے رہی جو ایک سال پہلے اسی سہ ماہی میں ۹۱؍ ہزار ۲۳۸؍ کروڑ روپے تھی۔ کمپنی کے ڈیجیٹل یونٹ جیو پلیٹ فارم کا خالص منافع رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں۹ء۴۴؍ فیصد  اچھل کر۳۶۵۱؍ کروڑ روپے رہا۔ ایک سال قبل کی اسی سہ ماہی میں اسے ۲۵۱۹؍ کروڑ روپے کا خالص منافع ہوا تھا۔ واضح رہے کہ کورونا کے پورے دور میں ریلائنس نے سب سے زیادہ منافع کمایا ہے۔ اس کے منافع میں کمی کی اہم وجہ اس کا ریٹیل بزنس ہے جو ڈیمانڈ میں بھاری گراوٹ اور لاک ڈائون کی وجہ سے متاثر ہوا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK