Inquilab Logo

مہاجر مزدوروں کی بدحالی پر ریاستوں سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب

Updated: July 29, 2020, 10:53 AM IST | Agency | New Delhi

سپریم کورٹ میں سالیسٹر جنرل تشار مہتا اور مزدوروں کی نمائندگی کیلئے موجود سینئرایڈوکیٹ کپل سبل میں سخت بحث  سپریم کورٹ نےریاستی حکومتوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ایک ہفتے کے اندر تارکین وطن مزدوروں سےمتعلق فلاحی کاموں کی رپورٹ پیش کرے۔ دریں اثنا، مرکزی حکومت نے عدالت میں دعویٰ کیا کہ اس نے ایک کروڑ تارکین وطن مزدوروں کو ان کے مطلوبہ مقامات یا آبائی گھر  پہنچایاہے۔سالیسٹر جنرل  تشار مہتا، نے مرکزی حکومت کی طرف پیش  ہوتے ہوئے، جسٹس اشوک بھوشن کےبنچ کے سامنے اپنی رپورٹ پیش کی اور بتایا کہ ملک میں ایک کروڑ تارکین وطن مزدوروں کو ان کے مطلوبہ مقامات یا آبائی گھروں  تک پہنچایا گیا ہے۔

Migrant Worker - Pic : PTI
مہاجر مزدور ۔ تصویر : پی ٹی آئی

 سپریم کورٹ نےریاستی حکومتوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ایک ہفتے کے اندر تارکین وطن مزدوروں سےمتعلق فلاحی کاموں کی رپورٹ پیش کرے۔ دریں اثنا، مرکزی حکومت نے عدالت میں دعویٰ کیا کہ اس نے ایک کروڑ تارکین وطن مزدوروں کو ان کے مطلوبہ مقامات یا آبائی گھر  پہنچایاہے۔سالیسٹر جنرل  تشار مہتا، نے مرکزی حکومت کی طرف پیش  ہوتے ہوئے، جسٹس اشوک بھوشن کےبنچ کے سامنے اپنی رپورٹ پیش کی اور بتایا کہ ملک میں ایک کروڑ تارکین وطن مزدوروں کو ان کے مطلوبہ مقامات یا آبائی گھروں  تک پہنچایا گیا ہے۔
 بنچ ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے دوران تارکین وطن مزدوروں کی حالت زار سے متعلق از خود نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی سماعت کررہی تھی۔ تشار مہتا نے کہا کہ مرکزی حکومت تارکین وطن  مزدوروں اور غریب لوگوں کی مدد کیلئے مستقل طور پر کام کر رہی ہے۔ ایک وقت تھا، جب مرکزی حکومت کی جانب  سے ایک روپیہ بھیجا تھا اور لوگوں کو اس میں صرف ۱۵؍ پیسے ملتے تھے لیکن جتنا آج بھیجا جاتا ہے، وہ پورا پورا فائدہ اٹھانے والوں کے کھاتے میں جاتا ہے، ایک پیسہ بھی کم نہیں۔
 اس پر تارکین وطن مزدوروں کی طرف سے پیش ہوتے ہوئے سینئر ایڈوکیٹ کپل سبل نے سخت اعتراض کرتے ہوئے تشار مہتا سے سیاسی تقریر نہ کرنے کی اپیل کی۔ سبل نے کہا کہ ’’یہ کوئی سیاسی پلیٹ فارم نہیں ہےبلکہ عدالت ہے۔ آپ  حقائق بتائیں کہ کتنے تارکین وطن مزدوروں کی مدد کی گئی ہے؟ کیا مدد فراہم کی گئی  ہے؟ مرکزی حکومت نے ان کیلئے کیا کچھ کیا ہے؟‘‘اس پر سالیسٹر جنرل نے کہا کہ وہ سیاسی تقریر نہیں کررہے بلکہ سچ بول رہے ہیں۔جہاں تک حقائق کا تعلق ہے تو آج تک ایک کروڑ سے زیادہ تارکین وطن مزدوروں کو مختلف ریاستوں سے ان کے گھر منتقل کیا گیا ہے۔
 تشار مہتا نے کہا کہ اب سوال یہ ہے کہ ریاستی حکومتوں کی فلاحی اسکیمیں ہیں، ریاستیں تارکین وطن  مزدوروں کی مدد کیسے کرتی ہیں؟ ریاستی حکومتیں اس کا جواب دیں گی۔ اس کے بعد عدالت نے تمام ریاستوں سے ایک ہفتے کے اندر اس معاملے میں اپنا جواب داخل کرنے کیلئے کہا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK