ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے تین اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں۱۸۰؍ کلوگرام سونا خریدا ہے، جس کی موجودہ مارکیٹ قیمت تقریباً ۲۶۱؍ کروڑ روپے ہے۔
EPAPER
Updated: May 24, 2026, 10:03 PM IST | Mumbai
ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے تین اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں۱۸۰؍ کلوگرام سونا خریدا ہے، جس کی موجودہ مارکیٹ قیمت تقریباً ۲۶۱؍ کروڑ روپے ہے۔
ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے تین اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں۱۸۰؍ کلوگرام سونا خریدا ہے، جس کی موجودہ مارکیٹ قیمت تقریباً ۲۶۱؍ کروڑ روپے ہے۔مرکزی بینک کے مئی ۲۰۲۶ء کے بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ ۲۴؍ اپریل کو اس کے پاس ۵۲ء۸۸۰؍ ٹن سونا تھا، جو ایک ماہ قبل جاری ہونے والی رپورٹ کے۳۴ء۸۸۰؍ ٹن سے ۱۸۰؍ کلوگرام زیادہ ہے۔ یہ اضافہ تین اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں درج کیا گیا تھا۔ ہندوستان میں اس وقت سونے کی قیمت ۴۵ء۱؍لاکھ روپے فی دس گرام یا تقریباً ۴۵ء۱؍ کروڑ روپے فی کلوگرام کے قریب ہے۔ اس حساب سے ریزرو بینک کی طرف سے خریدے گئے ۱۸۰؍ کلوگرام سونے کی قیمت تقریباً ۲۶۱؍کروڑ روپے بنتی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:مجھے معلوم تھا کہ مجھے کیا کرنا ہے، میں بہترین ذہنی حالت میں تھا: شریاس ایّر
ملک کے غیر ملکی زرِ مبادلہ کے ذخائر (فورین ایکسچینج ریزرو) میں غیر ملکی کرنسی کے اثاثوں (فارن کرنسی ایسٹس) کے بعد سونے کے ذخائر دوسرا سب سے بڑا حصہ ہیں۔ موجودہ وقت میں دنیا بھر میں جاری تجارتی اور جیو پولیٹیکل (جغرافیائی و سیاسی) غیر یقینی صورتحال کے درمیان ریزرو بینک ایک سال میں ۹۴۰؍ کلوگرام سونا خرید چکا ہے۔ گزشتہ سال دو مئی کو مرکزی بینک کے پاس ۵۸ء۸۷۹؍ ٹن سونا تھا۔
یہ بھی پڑھئے:’’رامائن‘‘ کے حقوق پر بولی کی جنگ، ہندی ڈیل ۴۵۰؍ کروڑ تک پہنچ گئی
قابلِ ذکر ہے کہ کئی ممالک کے مرکزی بینک گزشتہ کچھ عرصے سے سونے کی مسلسل خریداری کر رہے ہیں۔ اس وجہ سے محفوظ سرمایہ کاری مانی جانے والی اس پیلی دھات کی قیمتوں میں زبردست اچھال آیا ہے۔ ریزرو بینک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس سال اپریل کے آغاز میں سونے کے داموں میں تیزی رہی، تاہم بعد میں ڈالر میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھنے کی وجہ سے سونے کی قیمتوں میں معمولی نرمی دیکھی گئی تھی۔