Inquilab Logo

خوردہ وتھوک مہنگائی کے اعدادوشمار کاشیئر بازار پر اثر رہے گا

Updated: June 14, 2021, 8:36 AM IST | Mumbai

کووڈ۱۹ ؍کے کیسز میں گزشتہ تقریباً ایک ماہ سے جاری گراوٹ سے گھریلو اسٹاک مارکیٹوں میں گزشتہ ہفتہ مسلسل ہفتہ وار اضافہ درج کیا گیا

Two people look at the market on the screen outside the Bombay Stock Exchange. File photo
بامبے اسٹاک ایکسچینج کے باہر دو افراد بازار کا حال اسکرین پر دیکھتے ہوئے۔ فائل فوٹو

کووڈ۱۹ ؍کے کیسز میں گزشتہ تقریباً ایک ماہ سے جاری گراوٹ سے گھریلو اسٹاک مارکیٹوں میں گزشتہ ہفتہ مسلسل ہفتہ وار اضافہ درج کیا گیا اور نئی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔ آنے والے ہفتے میں وباء کے انفیکشن اور ویکسینیشن کی رفتار کے ساتھ ہی مہنگائی کے اعداد و شمار پر بھی سرمایہ کاروں کی نگاہ رہے گی ۔ مئی کی خوردہ اور تھوک مہنگائی کےاعداد وشمار آج (پیرکو) جاری ہونے ہیں۔ ایندھنوں کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے مئی میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ امریکی فیڈرل ریزرو کی میٹنگ کا بھی مارکیٹ پراثرنظرآئے گا ۔ دو روزہ میٹنگ کے بعد بدھ کے روز فیڈ مالیاتی پالیسی پر بیان جاری کرے گا۔
 گزشتہ ہفتے میں پانچ میں سے تین کاروباری دنوں میں سینسیکس میں اضافہ ہوا تھا جبکہ منگل اور بدھ کو گراوٹ دیکھی گئی۔ بی ایس ای کا۳۰؍ حصص کا انڈیکس سینسیکس ہفتے کے دوران۷۱ء۳۷۴؍ پوائنٹس یعنی۰ء۷۲؍ فیصد اضافے کے ساتھ۵۲۴۷۴ء۷۶؍ پوائنٹس پر بند ہوا ۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی بھی۱۲۹ء۱۰؍ پوائنٹس یعنی۰ء۸۲؍ فیصد  کےہفتہ وار مضبوطی کے ساتھ جمعہ کے روز کاروبار کے اختتام پر ۱۵۷۹۹ء۳۵؍پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر رہا۔
  درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں خریداری کا روز زیادہ رہا ۔ ان میں بدھ کو چھوڑ کو بقیہ چار دن میں اضافہ ہوا ۔ بی ایس ای  کا مڈ کیپ ۴۱۶ء۳۴؍ پوائنٹس یعنی۱ء۸۵؍ فیصد کے ہفتہ وار اضافے کے ساتھ۲۲۹۲۷ء۸۳؍پوائنٹس اور اسمال کیپ۸۵۴ء۴۰؍ پوائنٹس یعنی ۳ء۵۲؍  فیصد بڑھ کر۲۵۱۱۶ء۳۰؍ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK