Inquilab Logo

ریا چکرورتی ای ڈی میں پیش

Updated: August 08, 2020, 4:10 AM IST | Nadeem Asran | Mumbai

سشانت سنگھ کیس کی جانچ کیلئے بہار سے ممبئی آنے والے آئی پی ایس افسر کا قرنطینہ مکمل، رہا کردیاگیا، ای ڈی نے ریا کے بھائی اور والد سے بھی پوچھ تاچھ کی۔

Rhea Chakraborty walking into the ED`s office. Photo: INN
ریا چکرورتی ای ڈی کے دفتر میں جاتے ہوئے۔تصویر: آئی این این

اداکار ششانت سنگھ راجپوت کی خود کشی کے معاملے میں  ایک طرف جہاں  ممبئی پولیس کی جانچ جاری ہے، بہار پولیس کی ٹیم جانچ کیلئے ممبئی میں  خیمہ زن ہے اور سی بی آئی کو یہ معاملہ سونپا جاچکاہے وہیں  ای ڈی نے بھی جمعہ کو مہلوک کی دوست ریا چکرورتی سے پوچھ تاچھ کی۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ریا اور دیگر ۶؍ افراد کے خلاف کیس درج کیا ہے اورانہیں  پوچھ تاچھ کیلئے طلب کیا گیا تھا۔ جمعہ کو اداکارہ ریا چکروتی ای ڈی کے دفتر میں حاضر ہوئیں   جہاں  ان سے کئی گھنٹے تک پوچھ تاچھ کی گئی۔ بیلاڈ پیئر میں   انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے دفتر میں ریا کے علاوہ ان کے بھائی شوویک چکروتی اور والد اندر جیت چکروتی کو بھی پوچھ تاچھ کے لئے طلب کیا گیاتھا ۔کئی گھنٹے تک کی جانے والی پوچھ تاچھ کے بعدتفتیش کاروں نے الزام لگایا کہ ریا جانچ میں  تعاون نہیں  کررہی ہیں ۔ ریا کے بھائی کو دوسری مرتبہ تفتیش کے لئے طلب کیا گیا ہے جبکہ جمعہ کو ریا کے سابق منیجر سورتی مودی سے بھی پوچھ تاچھ کی گئی۔ 
 بہار پولیس کا افسر قرنطینہ سے رہا
  ا س بیچ سشانت سنگھ راجپوت کے والد کے ذریعہ پٹنہ میں  درج کرائی گئی ایف آئی آر پر تفتیش کیلئے ممبئی پہنچنےوالے جس آئی پی ایس افسر کو قرنطینہ کردیاتھا،انہیں  آج رہا کردیاگیا ۔ آئی پی ایس افسر ونئے تیواری کی کورینٹائن کی معیاد کو جمعہ کو اچانک ختم کر دیا گیا جس کے بعد وہ پٹنہ روانہ ہوگئے۔دوسری جانب سی بی آئی جو اب ششانت سنگھ خود کشی معاملہ کی جانچ کرے گی ، کی ٹیم دہلی سے ممبئی آنے پر اسے بھی کورینٹائن کئے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔
 ریاچکرورتی پر جانچ میں  تعاون نہ کرنے کا الزام 
   انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے اہلکاروں نے جمعہ کو ریا چکر ورتی سے پوچھ تاچھ کے بعد الزام لگایا ہے کہ وہ جانچ میں  تعاون نہیں  کر رہی ہیں ۔ سشانت سنگھ راجپوت کے والد کے وکیل وکاس سنگھ نے متنبہ کیا ہے کہ اگر اداکارہ جانچ میں  تعاون نہیں  کرتیں  تو تفتیش کاروں کے پاس انہیں  گرفتار کرنے کا متبادل موجود ہے۔ دوسری طرف ریا نے بھی سپریم کورٹ میں  پٹیشن داخل کی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK