Inquilab Logo

ریا چکرورتی کی ضمانت منظور، ۲۸؍ دن بعد رہا

Updated: October 08, 2020, 8:35 AM IST | Nadeem Asran | Mumbai

بامبے ہائی کورٹ سے راحت ملی مگر بھائی شووِک چکرورتی کی درخواست مسترد ر یا کو پاسپورٹ جمع کرنے اور پولیس اسٹیشن میں حاضری دینے کی ہدایت

Rhea Chakrborty - PIC : PTI
ریا چکرورتی ۔ تصویر : پی ٹی آئی

منشیات کیس میں ۲۸؍ دن کی قید کےبعد بالی ووڈ ادکارہ ریا چکرورتی کو بدھ بالآخر رہائی نصیب ہوگئی۔ بامبے ہائی کورٹ میں ان کی درخواست ضمانت منظور ہونے کے بعد وہ سہ پہر ۵؍ بجکر ۳۰؍ منٹ پر جیل سے باہر آئیں۔  دوسری طرف ان کے بھائی شووِک چکرورتی کی درخواست  ضمانت  کورٹ نے مسترد کردی ہے۔ 
سخت شرائط کے ساتھ ضمانت
   ہائی کورٹ نے ریا کوایک لاکھ کے ذاتی مچلکہ پر رہا کرنے کا حکم سنایا ہے اور ہدایت دی ہے کہ وہ اپنا پاسپورٹ تفتیشی   ایجنسی کے پاس  جمع کرادیں نیز  ۱۰؍ دن تک دن میں ایک بار نزدیکی پولیس اسٹیشن میں حاضری دیں۔ وہ نارکوٹس کنٹرول بیورو کی اجازت کے بغیر ممبئی سے باہر نہیں جاسکتیں۔  ریا کے ساتھ ہی ساتھ  کورٹ نے سشانت سنگھ کے ۲؍ ملازمین سیموئل میرنڈا اور دیپیش ساونت کی ضمانت کی درخواستوں کو بھی منظور کرتے ہوئے  جیل انتظامیہ کو انہیں رہا کرنے  کا حکم سنایا ہے ۔ انہیں بھی پاسپورٹ جمع کرانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ 
این سی پی کو  اپیل کیلئے وقت دینےسے انکار
  نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے ریا کی ضمانت پر سنائے گئے فیصلہ پر روک لگانے کی اپیل کی تھی تاکہ وہ کورٹ کے فیصلہ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر سکے ۔ جسٹس سارنگ کوتوال کی یک رکنی بنچ   نے  اس  سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ’’ عدالت نے پہلے ہی سخت شرائط کے ساتھ درخواست گزار کی ضمانت کو منظور کیا ہے اور اگر تمہاری درخواست پر اپنے ہی فیصلہ پر روک لگا دی جائے تو فیصلہ سنانے کا مقصد ہی فوت ہوجائے گا ۔‘‘
  کورٹ کے فیصلہ کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران ریا کے وکیل ستیش مانے شندے نے کہا کہ ’’ سب سے پہلے تو قانوناً  ریا کو حراست میں لینے اورگرفتار کرنے کی ضرورت ہی نہیں تھی ۔یہی نہیں تین ایجنسیوں سی بی آئی ، نارکوٹکس کنٹرول بیورو اور ای ڈی کے ذریعہ کیس کی جانچ کرانے کا مقصد بھی  انہیں ہراساں کرنے کے علاوہ اور کچھ نہیں تھا۔‘‘ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ’’ جلد ہی ان تمام الزامات سے  بھی چھٹکار مل جائے گا ۔‘‘   

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK