Inquilab Logo

خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ،پیٹرول ڈیزل کی قیمتیں مستحکم

Updated: November 30, 2021, 11:53 AM IST | Agency | New Delhi

کورونا کی نئی قسم کے منظر عام پر آنے کے بعد ہندوستان اور امریکہ سمیت دنیا کی بڑی معیشتوں نے اپنے ذخائر سے تیل جاری کرنے کا اعلان کیا، اسی کے دبائو میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا،لیکن ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں۲۵؍ویں دن بھی مستحکم رہیں

Petrol and diesel prices have been stable for 25 days.Picture:INN
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ۲۵؍دنوں سے مستحکم ہیں۔ تصویر: آئی این این

فریقہ سمیت دنیا کے کئی ممالک میں ہلاکت خیز عالمی وبا کوروناوائرس کی نئی قسم کی دریافت کے ساتھ ہی ہندوستان اور امریکہ سمیت دنیا کی بڑی معیشتوں کے اپنے اسٹریٹجک ذخائر سے تیل کے جاری کرنے کے اعلان کے دباؤ میںبین الاقوامی منڈی میں گزشتہ ہفتہ تقریباً۱۱؍فیصد کی بڑی گراوٹ سے پیرکے روز خام تیل کی قیمتوں میں ابال  آگیا، لیکن پیٹرول اور ڈیزل کی گھریلو قیمتیں آج بھی مسلسل ۲۵؍ویں دن ریکارڈ سطح پرمستحکم رہیں۔ ہندوستان اور امریکہ سمیت بیشتر بڑی معیشتوں کی جانب سے اسٹریٹجک تیل کے ذخائر سے تیل کے جاری کرنےکے اعلان کے اثرات کے ساتھ ہی کئی ممالک میں کورونا کی نئی قسم کے وائرس  کے تیزی سے پھیلنے کی وجہ سے ایک بار پھر بڑے پیمانے پر لاک ڈاؤن نافذ ہونے کا اندیشہ ہے،جس کی وجہ سے گزشتہ ہفتےخام تیل کی قیمت میں۱۱؍فیصد کی بڑی گراوٹ  آئی تھی لیکن پیر کو جیسے ہی سنگاپور میں کاروبار شروع ہوا، خام تیل کی قیمتوں میں ابال آگیا۔ لندن برینٹ کروڈ ۴ء۹۱؍فیصد اضافے کے ساتھ۷۶ء۲۹؍ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ۵ء۲۵؍فیصد اضافے کے ساتھ ۷۱ء۹۱؍ ڈالر فی بیرل پر کاروبار کررہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی مرکزی حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں دیوالی کے موقع پر بالترتیب۵؍ روپے اور۱۰؍ روپے فی لیٹر کی کمی کی وجہ سے ملک میں ان دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں کمی آئی ۔ اس کے بعد اتر پردیش، کرناٹک سمیت ملک کی ۲۲؍ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے ان دونوں پیٹرولیم مصنوعات پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ ) کو کم کر دیا ہے۔ اس سے متعلقہ ریاستوں میں ان دونوں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی آئی ۔ ۲۵؍ویں دن بھی گھریلو بازار میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ دارالحکومت دہلی میں ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی او سی ایل ) کے  اسٹیشنوں  پر پیٹرول کی قیمت ۱۰۳ء۹۷؍ روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت ۸۶ء۶۷؍ روپے فی لیٹر رہی۔پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اس کی بنیاد پر نئی قیمتیں ہر روز صبح ۶؍بجے سے  نافذہوتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK