Inquilab Logo

دس اگست سےقبل روس کا کورونا وائرس کی ویکسین بازار میں لانے کا دعویٰ

Updated: July 31, 2020, 8:19 AM IST | Agency | Moscow

روسی سائنسدانوں نے دعویٰ کیا کہ اس ویکسین کی مدد سے کورونا کے انفیکشن کو بڑی حد تک کم کیا جاسکتا ہے ، اسے حکومت کی منظوری کیلئے بھیج دیا گیا ہے

corona vaccine - Pic : INN
کورونا وائرس ویکیسن ۔ تصویر : آئی این این

اس وقت پوری دنیا کورونا وائرس کے  سبب بری طرح  متاثر ہے۔ اب تک  لاکھوں افراد اس سے متاثر ہیں۔ روز بروز وائرس کا پھیلائو بڑھتا ہی جارہا ہے لیکن اس پر قابو پانے کیلئے ویکسین پر بھی کام جاری ہے۔ اب  روس  نےیہ دعویٰ کیا  کہ ۱۰؍ اگست تک اس کی تیار کردہ کورونا وائرس کی ویکسین بازار میں دستیاب ہوگی۔ روسی سائنس دانوں کا دعویٰ ہے کہ اگست کے وسط تک کورونا وائرس کی پہلی ویکسین بازار میں دستیاب کرائی جاسکتی ہے۔
 روسی عہدیداروں اور سائنسدانوں نے ایک انٹرویو کے دوران’ سی این این‘ کو بتایا کہ وہ ۱۰؍ اگست کو یا اس سے پہلے ویکسین لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ روسی حکام دعویٰ ہے کہ اس ویکسین سے کورونا وائرس کے انفیکشن کو بڑی حد تک کام کیا جاسکے گااور جسم میں قوت مدافعت کو بڑھانےمیں  مدد بھی ملے گی جس سےکورونا وائرس جسم میں موجودہ ہونے کے باوجود ۹۰؍ فیصد تک بے اثر ہو جائے گا۔ واضح رہے کہ یہ ویکسین ماسکو کی  انسٹی ٹیوٹ میں بنائی گئی ہے۔ گزشتہ دونوں روسی وزرات دفاع نے دعویٰ کیا تھا کہ کورونا کی ویکسین کے انسانوں پر ابتدائی تجربات کامیاب رہے ہیں اور اب وہ اسے بازار میں اتارنے کی تیاری کررہا ہے تاکہ پوری دنیا میں پھیلی کورونا وباء کو ٹھکانے لگایا جاسکے  اور حالات پر قابو پایا جاسکے۔ 
 حالانکہ مغربی میڈیا کی جانب سے یہ کہا جارہا ہے کہ روسی حکومت اس ویکسین کےتیسرے مرحلے کا ٹرائل نہیں کررہی ہے جبکہ ایسا کرنا ضروری ہے مگر روسی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تیسرے مرحلے کے ٹرائل میں بھی یہ ویکسین تقریباً کامیاب ہے اسی لئے اسے جلد از جلد بازار میں اتارا جائے گا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK